Tuesday September 24, 2024

نوازشریف اور چودھری نثار ایک طویل ناراضگی کے بعد آمنے سامنے ٹکٹ دیا جا رہا ہے یا نہیں، اصل خبر تو اب آئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) اور چودھری نثار کے مابین لگ بھگ ایک سال سے جاری اختلافات میں سب سے بڑا فیصلہ کن موڑ اب آنے والا ہے ۔مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کو ٹکٹ کے اجرا کےلئے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس کل ہو نے والا ہے ۔ جس میں سابق وزیر داخلہ کو بھی پیش ہونے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ اس سے قبل شہباز شریف چوہدری کو ٹکٹ دینے کا اعلان کر چکے ہیں، شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار عام انتخابات کیلئے پارٹی ٹکٹ

مانگیں یا نہ مانگیں انہیں ٹکٹ ضرور ملے گا۔خیال رہے کہ اس مرتبہ چوہدری نثار کو مرکزی پارلیمانی بورڈ کی رکنیت نہیں دی گئی جبکہ اس سے قبل 2013کے الیکشن میں چوہدری نثار پارلیمانی بورڈ کا حصہ تھے۔

FOLLOW US