Tuesday September 24, 2024

عمران خان کا ایک اور بڑا سیاسی فیصلہ تحریک انصاف میں شامل ہونے والے ایک اور سابق ایم این اے کو ٹکٹ دینے سے صاف انکار کردیا

فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلز پارٹی کا جڑانوالہ سے سا بق ایم این اے پیپلز پارٹی چھوڑ کر پی ٹی آئی کے ٹکٹ کا خواہش مند جعلی ڈگری ہو لڈر اور پاکستان ایئر فورس کا سزا یا فتہ نکلا۔تفصیلات کے مطا بق پیپلز پارٹی کا جڑانوالہ سے سا بق ایم این اے نواب شیر وسیر پارٹی چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شا مل ہوااور پی ٹی کے ٹکٹ پرالیکشن لڑنے کا خواہش مند ہے

تحقیقا ت کے دوران اہم معلومات سا منے آئیں موصوف نے ایف اے کیے بغیر ہی بی اے کی ڈگری حا صل کر لی پاکستان ایئر فورس میں ملازمت کے دوران مسلسل غیر حاضری پر 1977میں انکا کورٹ مار شل ہوا اور انہیں 6ماہ کی قید کی سخت سزا سنا ئی گئی نواب شیروسیر نے سزا کے خلاف ملک کی تمام عدا لتوں میں اپیلیں کی جو مسترد ہو گئی ذرائع نے بتایا کہ نواب شیر وسیر اس وقت حیران ہو گیا جب انہیں پتہ چلا پی ٹی آئی نے تمام معلوما ت حا صل کر لی ہیں رابطہ کر نے پر انہوں پاکستان ایئر فورس سے ہو نے والی سزا تسلیم کر لی موصوف اب نہ پیپلز پارٹی کے رہے اور نہ پی ٹی آئی کے رہے ذرائع کے مطا بق پی ٹی آئی نے بھی ایم این اے کا ٹکٹ دینے سے انکار کر دیا ہے۔ نواب شیر وسیر اس وقت حیران ہو گیا جب انہیں پتہ چلا پی ٹی آئی نے تمام معلوما ت حا صل کر لی ہیں رابطہ کر نے پر انہوں پاکستان ایئر فورس سے ہو نے والی سزا تسلیم کر لی موصوف اب نہ پیپلز پارٹی کے رہے اور نہ پی ٹی آئی کے رہے ذرائع کے مطا بق پی ٹی آئی نے بھی ایم این اے کا ٹکٹ دینے سے انکار کر دیا ہے۔

FOLLOW US