Tuesday September 24, 2024

کپتان پر ایک اور تابڑ توڑ حملہ ایک خاتون رہنما اٹھ کھڑی ہوئیں، عمران خان پر ہتک عزت کادعویٰ کر ڈالا

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک)الیکشن نزدیک آتے ہی چئیرمین پاکستان تحریک انصا ف عمران خان کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے ایک جانب تو کپتان کو ریحام خان کی کتاب منظر عام پر آنے سے پریشانی درپیش ہے دوسری جانب پارٹی کی ایک اور سابق رہنما نےعمران خان پر ہتک عزت کا دعویٰ کر ڈالا ہے میڈیا رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کی سابق ایم پی اے فوزیہ بی بی نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف ہتکِ عزت کا دعویٰ دائر کردیا ہے۔ فوزیہ بی بی نے اپنی درخواست میں مؤقف پیش کیا ہے کہ عمران خان نے مجھ پر سینیٹ میں ووٹ بیچنے کا الزام لگایا

، مجھ پر بغیر ثبوت کے الزام لگا کر میرا سیاسی کیریئر خراب کرنے کی کوشش کی گئی۔فوزیہ بی بی نے درخواست میں کہا ہے کہ جب مجھے اپنی جماعت سے انصاف نہیں ملاتو میں نے عدالت سے رجوع کیا اب عمران خان مجھے پر لگائے گئے الزامات کی تردید کرکے معافی مانگیں یا 50 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کریں۔

FOLLOW US