Tuesday September 24, 2024

“ریحام لفظ ریح سے شروع ہوتا ہے جو خارج ہوتو وضو ٹوٹ جاتا ہے ” عامر لیاقت بھی میدان میں کود پڑے، بدبو دار ٹویٹ کا جواب دینے والا کا کیا حشر کر ڈالا، لوٹ پوٹ کردینے والی خبر

 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں کی جانب سے ریحا م خان کی کتاب پر سخت رد عمل دیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔ آئے روز پی ٹی آئی رہنما اس کتاب پر اپنا رد عمل دیتے ہوئےدکھائی دیتے ہیں جو ابھی تک مارکیٹ میں آئی ہی نہیں ۔ لیکن ڈاکٹرعام لیاقت کے ایک ہی لفظی حملے نے تو اگلے پچھلے تمام حساب برابر کردیے ہیں ۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر عامر لیاقت نے ایک ایسا بیان جاری کر دیا ہے کہ مخالف سمت سے کوئی بھی ذی شعور شخص اس کا جواب دینے سے بھی گھبرائے گا ۔ عامر لیاقت نے کہا ہے کہ ریحام لفظ کی شروعات ریح سے ہوتی ہیں اورریح خارج ہونے سے وضوٹوٹ جاتا ہے ۔


جس پر منصور سعید نامی ایک شخص نے جواب دیا کہ تمھاری شکل دیکھنے سے ہی وضو ٹوٹ جاتا ہے۔ لیکن منصور سعید کا عامر لیاقت سے ٹکر لینا انھیں خاصا بھاری پڑ گیا ۔کیو نکہ عامر لیاقت اس پر بھی ساری حدیں پھلانگ گئےاور جواب دیا

کیوں ؟ کیا مجھے دیکھتے ہی تمھیں احتلام ہو جاتا ہے؟ بے غیرت اپنے نفس پر قابو پا


عامر لیاقت نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ
پورے ملک میں ” ریحام زدگی ” نے ہیجان مچا رکھا ہے۔

FOLLOW US