اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی گئی ہے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عمران خان کو 62ون ایف کے تحت نااہل قرار دیا جائے،عمران خان سے ایم این اے اور سابق وزیراعظم کی تمام مراعات اور سہولیات واپس لی جائیں۔ الیکشن کمیشن میں درخواست امن ترقی پارٹی کے چیئرمین محمد فائق شاہ کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن میں جھوٹا بیان حلفی جمع کرانے پر عمران خان کو 62ون ایف کے تحت نااہل قرار دیا جائے،
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی پر 665 روپے کی ممنوعہ فنڈنگ کا اعتراض اٹھایا،حماد اظہر
عمران خان سے ایم این اے اور سابق وزیراعظم کی تمام مراعات اور سہولیات واپس لی جائیں،فیصل واوڈا کیس میں بھی جھوٹا بیان حلفی جمع کرانے پر اُن کو نااہل کیا گیا۔ جس پر فیصل واوڈا کو تمام مراعات قومی خزانے میں جمع کرانے کا حکم دیا گیا تھا، درخواست میں عمران خان کو پی ٹی آئی کے چیئرمین شپ کے عہدے سے بھی ہٹانے کی استدعا کی گئی ہے۔ واضح رہے پاکستان تحریک انصاف کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیا کا فیصلہ سنا دیا ہے جس کے مطابق تحریک انصاف کو امریکا ، کینیڈا اورووٹن کرکٹ سے ملنے والی فنڈنگ ممنوعہ قراردے دی گئی ہے جس پر تحریک انصاف کوشوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے کہا گیا ہےکہ وہ قانون کے مطابق کارروائی کا آغاز کریں جس میں کیس وفاقی حکومت کو بھی بھجوایا جاسکتا ہے۔