کوئٹہ : بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی جس سے اموات کی مجموعی تعداد 136 ہو گئی جبکہ سینکڑوں مکانات ، پل اور شاہرات پانی کی نذر ہو گئے ۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب کے باعث ہونے والے نقصان کی رپورٹ جاری کی گئی ہے ، صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( پی ڈی ایم اے ) کے مطابق مختلف حادثات میں 136 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جن میں 33 خواتین ، 47 بچے اور 56 مرد شامل ہیں جبکہ 70 افراد زخمی ہوئے ہیں ۔
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب کےمختلف شہروں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی
پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق بارشوں سے 13 ہزار 535 مکانات متاثر ہوئے ، 3 ہزار 406 مکمل تباہ ہو گئے ، 16 پلوں اور 640 کلو میٹر سڑکوں کو نقصان پہنچا۔ پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق پانی میں بہہ کر 23 ہزار 13 مویشی ہلاک ہوئے ، 8 ڈیم اور متعدد بند متاثر ہوئے ، ایک لاکھ 98 ہزار ایکڑ پر کاشت فاصلوں کو بھی بری طرح نقصان پہنچا۔