Sunday January 19, 2025

38 فیصد مہنگائی کے باجود آئی ایم ایف آپ کو ڈومور کہہ رہا ہے، 5 ارب ڈالر کی امپورٹ کم ہوئی تو روپیہ مضبوط ہونا چاہیے تھا،شوکت ترین

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ مفتاح میاں ابھی جولائی ختم نہیں ہوا، آپ نے پہلے ہی درآمدات کم کرنے کا اعلان کردیا، اگر یہ آپ کی کامیابی ہے تو روپیہ مضبوط ہونا چاہیے تھا۔ وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی پریس کانفرنس پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ اگر 5 ارب ڈالر کی امپورٹ کم ہوئی تو روپیہ مضبوط ہونا چاہیے تھا، پاکستانی کرنسی گراوٹ کا شکار ہے، بینک ایل سیز نہیں کھول رہے، تسلیم کریں آپ ناکام ہوچکے، اب حکومت چھوڑ دیں۔اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ 38 فیصد مہنگائی کے باجود آئی ایم ایف آپ کو ڈومور کہہ رہا ہے۔

غربت اتنی کہ موبائل فون نہیں خرید سکتے ۔۔ دیکھیں جب ٹیکسی میں بیٹھنے کے بعد گاہک کو احساس ہوا کہ پیسے نہیں ہیں تو ڈرائیور نے کیسا سلوک کیا؟

پنجاب حکومت میں فواد چوہدری کو کون سا قلمدان دینے پر غورہورہاہے، بڑی خبرآگئی

FOLLOW US