Saturday November 23, 2024

پی ٹی آئی کی پشاور کےوکلا کوخریدنے کی کوشش25مئی سے پہلے کروڑوں روپے کا چیک بھجوا دیاغیرت مند وکلابرادری کی جانب سے عمران خان کی پیشکش مستردرشوت کے طور پر دیا گیا چیک واپس کرنے کافیصلہ

اسلام آباد: مبینہ طور پر تحریک انصا ف نےپشاور کی وکلا برادری کو خریدنے کی کوشش کی۔ذرائع کے مطابق پشاورکے وکلاکو25 مئی کو چیک دیا گیا اور ان کو احتجا ج میں شرکت کی دعو ت بھی دی گئی۔تاہم اب پی ٹی آئی کے لانگ مارچ میں بدامنی کو مدنظر رکھنے ہوئے وکلا نے چیک واپس کر نے پر غو ر شروع کر دیا ہے۔پشاور کے غیر ت مند وکلا پی ٹی آئی کی اس کو شش کی مذمت کرتے ہیں۔عمران خان کی کل پشاور ہا ئیکورٹ میں پیشی کا امکان ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل عمران خان لاہور بار ایسوسی ایشن سے بھی خطاب کیا تھااور لاہور کے وکلا عمران خان کو لانگ مارچ سے پہلے مکمل سپورٹ کی یقین دہانی کروا چکےتھےاور لانگ مارچ میں پیش پیش نظر آئے۔

پی ٹی آئی دوبارہ لانگ مارچ کیلئے تیار، سپریم کورٹ میں کیادرخواست دائر کر دی؟ بڑی خبر

عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کیخلاف پی ٹی آئی کے 25مئی کے لانگ مارچ میں بدامنی پھیلانے کے الزام میںمقدمہ بھی درج کیا گیا ۔جبکہ عمران خان نے دوبارہ اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کیلئے بھی سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔ عمران خان کا مطالبہ ہے کہ ان کے پر امن مارچ کو نہ روکا جائے جبکہ عمران خان خود اعتراف کر چکے ہیں گزشتہ لانگ مارچ میںبھی ان کے کارکنان مسلح تھے۔ ایک جانب عمران خان خود انصاف کی دہائیاں دے رہے ہیں تودوسری جانب وکلاکو پیسے سے خریدنا انتہائی قابل مذمت عمل ہے۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی گرفتاریوں اور راستوں کی بندش کے کیس میں سپریم کورٹ نے اسلام آباد بار کی درخواست نمٹانے کا تحریری فیصلہ جاری کیا۔جس میںجسٹس یحیٰی آفریدی نے فیصلے میں اختلافی نوٹ پیش کیا۔اختلافی نوٹ میں کہا گیا کہ میں اس بات سے آمادہ نہیں کہ عمران خان کے خلاف کارروائی کے لیے عدالت کے پاس مواد موجود نہیں ہے۔جسٹس یحیٰی آفریدی کے اختلافی نوٹ میں کہا گیا کہ عمران خان نے اپنے کارکنان کو ڈی چوک میں پہنچنے کا کہا، عمران خان نے 25 مئی کے عدالتی احکامات کو نہیں مانا۔جبکہ تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ لانگ مارچ کی صورت حال ختم ہوگئی، سڑکیں کھل گئیں، پٹیشن غیر مؤثر ہوگئی اورسپریم کورٹ نے اسلام آباد بار کی پٹیشن غیرموثر ہونے پر نمٹادی۔

“اگر عمران خان کے پاس تیل نہیں تھا تو پھر لوڈ شیڈنگ زیرو کیسے ہوئی” غریدہ فاروقی نے سوال اٹھا دیا

FOLLOW US