Monday January 20, 2025

پی ٹی آئی دوبارہ لانگ مارچ کیلئے تیار، سپریم کورٹ میں کیادرخواست دائر کر دی؟ بڑی خبر

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف نے لانگ مارچ سے متعلق سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل اسد عمر نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا اور بیرسٹر علی ظفر کے توسط سے عدالت عظمیٰ میں جمع کرائی گئی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ وفاقی اور پنجاب حکومت کو احتجاج کیلئے اجازت دینے کا حکم دیا جائے ، احتجاج کے راستے میں رکاوٹیں حائل نہ کی جائیں اور تمام آئی جیز کو کسی کارکن کو گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا جائے ،

“اگر عمران خان کے پاس تیل نہیں تھا تو پھر لوڈ شیڈنگ زیرو کیسے ہوئی” غریدہ فاروقی نے سوال اٹھا دیا

حکومتوں کو تشدد اور طاقت کے استعمال سے روکا جائے ۔ خیال رہے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا تھا کہ سپریم کورٹ کے پروٹیکشن دینے پرلانگ مارچ کی نئی حکمت عملی بنائیں گے ، میں نے لوگوں کو لانگ ما رچ کی تاریخ دینی ہے،میں سب کے سامنے کہتا ہوں کہ اگر سپریم کورٹ نے پروٹیکشن نہ دی پھرپوری تیاری کے ساتھ جائیں گے ، سپریم کورٹ رولنگ دے کہ ہمیں کس قانون کے تحت روک کر انتشار پھیلایا گیا؟ امپورٹڈ حکومت کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے ، سپریم کورٹ حمزہ ککڑی کو ہٹانے کی رولنگ دے، جب تک قانون کی بالادستی نہیں ہوگی ملک آگے نہیں بڑھ سکے گا، جو ملک طاقت ور مجرموں کو کٹہرے میں لے آتا ہے وہ ترقی کر جاتا ہے۔ پشاور میں وکلاء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ اس قوم کی حقیقی آزادی کی جنگ ہے ، آپ نے ملک بچانے کو جہاد سمجھنا ہے ، ملک فیصلہ کن موڑ پر کھڑاہے ، جمہوریت کی اخلاقیات ہوتی ہیں ،

اگر آپ کا دعویٰ ہے کہ آپ دھوکہ نہیں کھا سکتے تو یہ تصاویر آپ کو غلط ثابت کردیں گی

پاکستان میں سب حکومتیں کرپشن کے الزامات کے تحت گئیں ، ہماری حکومت پہلی حکومت ہے جس پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں۔ سابق وزیر اعظم نے کہا کہ 2022ء میں ملک کی گروتھ 6 فیصد تھی، ہماری حکومت میں ایکسپورٹ ریکارڈ پر گئیں، ہماری حکومت میں ایکسپورٹ ریکارڈ پر گئیں ، کورونا کے حوالے سے سب سے بہتر اقدامات ہم نے کئے، کورونا کے بعد سب سے زیادہ روز گار ہماری حکومت نے دی ، پاکستان کورونا کے خلاف اقدامات کرنے میں ٹاپ 5 ملکوں میں تھا ، ایک سازش کے تحت پی ٹی آئی کی حکومت گرائی گئی۔ عمران خان نے کہا کہ جومراسلہ امریکا سے آیا اس میں واضح طور پر دھمکی دی گئی ہے، ڈونلڈ لو ہمیں دھمکی دیتا ہے عمران خان کو نہیں ہٹاؤ گے تو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا ، کبھی پاکستان کی سڑکوں پر اس طرح عوام نہیں نکلے، میں کسی سے کوئی جنگ نہیں چاہتا، آج ہم کھڑے نہ ہوئے تو آئندہ نسلیں معاف نہیں کریں گی، 62 سال پاکستان ملٹری ڈکٹیشن اور 2 خاندانوں کے ہاتھوں میں چلا ہے، میرا دور حکومت صرف ساڑھے3 سال چلا ہے۔

FOLLOW US