لاہور : سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے دعویٰ سے کہا ہے کہ فوج اور عمران خان رابطے میں ہیں، چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب سمیت تمام سرکاری ملازمین سے گھروں پر چھاپوں کا حساب لیا جائے گا۔باہر بیٹھ کر ملک چلانے والے کو روکنا پڑے گا۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چودھری پرویز الہٰی نے کہا رانا ثنا اللّٰہ سمیت سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ملزمان کو سزا ہوجاتی تو آج حالات مختلف ہوتے۔ گھروں پر چھاپے اور گرفتاریاں قابل مذمت ہیں، علامہ اقبال کی بہو کے گھر پر چھاپا بھی انتہائی افسوسناک ہے،
اسمبلی کا اجلاس بلا کر آئی جی پنجاب سمیت دیگر افسرا ن کی باز پرس کریں گے۔ چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ وقت کی ضرورت ہے، لانگ مارچ کا پلان سوچ سمجھ کر دیا ہے، نواز شریف اور شہباز شریف نے ہر غلط کام کی بنیاد رکھی، 90 کی دہائی میں گالم گلوچ کا کلچر بھی انہوں نے ہی متعارف کرایا۔