Saturday November 23, 2024

“تحریک انصاف کوشرم سے ڈوب مرنا چاہیے، وزیراعلی حمزہ ہی ہوں گے ” 25 ارکان ڈی سیٹ ہونے پر ریحام خان بھی بول پڑیں

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے 25 ارکان ڈی سیٹ ہونے پر پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔ اپنے ایک ٹویٹ میں ریحام خان نے کہا “تحریک انصاف کو آج خوشیاں منانے کی بجائے شرم سے ڈوب مرنا چاہیے کہ انہوں نے 25 ایسے افراد کو منتخب کروا کر اسمبلی میں بٹھایا جو پارٹی کے ساتھ وفادار نہیں تھے۔ رہی وزیراعلی پنجاب کی بات تو جو مرضی کر لیں وزیراعلی حمزہ شہباز ہی ہوں گے ۔”

اگر عمران خان کہیں تو آدھے گھنٹے میں پنجاب اسمبلی توڑ دوں گا،چودھری پرویز الٰہی

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جمعہ کے روز اپنے فیصلے میں تحریک انصاف کے ان 25 ارکان کو ڈی سیٹ کرنے کا فیصلہ سنایا ہے جنہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے الیکشن میں حمزہ شہباز کو ووٹ دیا تھا۔

الیکشن کمیشن کے منحرف اراکین کو ڈی سیٹ کرنے کے فیصلے پر سینئر صحافی حامد میر کا موقف بھی آ گیا

FOLLOW US