جہلم : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 25لاکھ لوگوں کے اسلام آباد پہنچنے کا دعویٰ کردیا، انہوں نے کہا کہ منتخب وزیراعظم کو سازش کے تحت ہٹایا گیا،پہلے سوچا تھا کہ 20لاکھ لوگ آئیں گے، لیکن اب لوگوں کو شعور دیکھا تو نمبر 25لاکھ پر چلا گیا ہے۔انہوں نے جہلم میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جہلم پہلے بھی آیا لیکن پہلے کبھی اتنا بڑا جلسہ نہیں دیکھا، اللہ نے ہم پر خاص کرم کیاہے،قرآن میں اللہ کہتا ہے ایک پلان انسان اور دوسرا پلان اللہ بناتا ہے، باہر سے سازش ہوئی ،
میر جعفر کس کو کہتا ہوں؟ عمران خان نے آخر بھرے جلسے میں نام لے لیا
ڈونلڈ لو ہمارے سفیر کو حکم دیتا ہے کہ اگر عمران خان کو عدم اعتما دکے ذریعے نہ ہٹایا گیا تو پاکستان پر مشکل وقت آئے گا، اگر عمران خان کو ہٹا کر چیری بلاسم کو لے آئے تو سب معاف کردیا جائے گا، باہر سے سازش ہوئی اور یہاں کے میر جعفر اور میرصادق سازش کرتے ہیں، بڑے بڑے ڈاکوؤں کو ملک پر مسلط کردیا گیا ہے، لیکن اللہ نے ہماری قوم کی غیرت جگا دی ہے۔ اس ملک کو کرپٹ لیڈروں اور غداروں نے قوم کی خودداری کو ختم کردیا تھا، لیکن اللہ نے قوم کی غیرت کو جگا دیا، میں 26سال سے کوشش کررہا تھا، علامہ اقبال کی شاعری ایک چیز کیلئے تھی کہ قوم کو جگایا جائے۔ علامہ اقبال نے کہا تھا کہ اس رزق سے موت اچھی جس رزق سے آتی ہے پرواز میں کوتاہی۔ آج میں پاکستان کو ایک قوم بنتے ہوئے دیکھ رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان سارے اقتدار میں آگئے، میں نے سوچا فضل الرحمان دینی آدمی ہے وہ تعلیم کی وزارت لے گا،
شہری نے سائیکل پر حج کے سفر کا آغاز کردیا،مکہ پہنچانے میں کتنا عرصہ لگے گا۔۔؟جانیے تفصیل
لیکن اس نے وزارت مواصلات سنبھالی جس میں پیسا بنے گا،اب یہ سارے چوروں کی کابینہ اس میں 60فیصد ضمانت پر ہیں، کسی نے 18قتل کیئے، شریف فیملی نے 40ارب کا حساب دینا ہے۔
زرداری نے کرپشن کا حساب دینا ہے۔ ایان علی کے پیسے بھی شامل ہیں، جبکہ مفرور مجرم نے ساری کابینہ کو لندن بلا لیا ہے، ساری کابینہ عوام کے پیسے پر لندن جارہی ہے۔ سارے پاکستانیوں نے فیصلہ کیا امپورٹڈ حکومت نامنظور،20مئی کے بعد اسلام آباد آنے کی کال دوں گا،پہلے سوچا تھا کہ 20لاکھ لوگ اسلام آباد پہنچیں گے، لیکن اب لوگوں کو شعور دیکھا تو نمبر 25لاکھ پر چلا گیا ہے، چیری بلاسم کا بڑا بھائی نوازشریف اور بیٹی مریم نواز فوج کو برا بھلا کہتی ہے تو یہ بوٹ پالش کرتا ہے، شہبازشریف شرم کرو، تم کہتے ہیں عمران خان فوج کے خلاف باتیں کررہا ہے، میرا جینا مرنا پاکستان میں ہے، مجھے ای سی ایل میں ڈالو میں باہر نہیں جانا چاہتا، میر جعفر وہ تھا جس نے سراج الدولہ سے غداری کی اور میر جعفر کواقتدار میں بٹھایا،شہبازشریف تم میر جعفر ہو، شہبازشریف کو غداری کے صلے میں وزیراعظم بنایا گیا۔
بھارت کے سابق فوجی نے عمران خان کو ہزار رافیل طیاروں کے برابر قرار دے دیا
آصف زرداری جب گیدڑ کی موت آتی ہے تو شہر کی طرف بھاگتا ہے، سندھ آرہا ہوں، سندھ کو آصف زرداری سے آزاد کرانا ہے، آصف زرداری تم اور تمہارا بیٹا تیار ہوجاؤ، تم سندھ کو لوٹا، لانچز کے ذریعے ڈالر بھر بھر کرکے دبئی بھیجے، میں نے تمہیں کہا تھا اقتدار سے نکل کر تمہارے لیے زیادہ خطرناک ہوجاؤں گا، ادھر میں آفس میں قید تھا ، وزن بھی بڑھ گیا، اب میں عوا م میں آکر شکر ادا کرتا ہوں۔ ہندوستان نے600جعلی میڈیا ہاؤسز بناکر پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کیا۔عمران خان اور فوج کو نشانہ بنایا گیا، دشمنوں کی کوشش ہے کہ پاکستان کے تین ٹکڑے کیئے جائیں، فوج اور پی ٹی آئی پاکستان کو اکٹھا رکھے ہوئے ہے، وہ پورے پاکستان کی جماعت ہے۔