Friday March 29, 2024

شہری نے سائیکل پر حج کے سفر کا آغاز کردیا،مکہ پہنچانے میں کتنا عرصہ لگے گا۔۔؟جانیے تفصیل

کابل: فریضہ حج کی ادائیگی ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے اور حج پر جانے کے لیے آج کے دورِ جدید میں ہوائی جہاز سفر کا سب سے آسان ذریعہ ہے لیکن کچھ مسلمان اس سفر کو یادگار بنانے کی کوشش کرتے ہیں اور ایسا ہی ایک افغان شہری نے بھی کیا ہے۔افغانستان سے تعلق رکھنے والے نور احمد نے حال ہی میں اپنی سائیکل پر حج کے سفر کا آغاز کیا ہے۔نور احمد کے شوق کو دیکھتے ہوئے افغان حکومت کی جانب سے انہیں ٹکٹ کی پیشکش بھی کی گئی لیکن ان کے جواب نے حکومت وقت کو حیران کردیا۔نور احمد کا کہنا تھا

بھارت کے سابق فوجی نے عمران خان کو ہزار رافیل طیاروں کے برابر قرار دے دیا

کہ میں نے اپنے طور پر سفر کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور میں اللہ کے احکامات کی پیروی کررہا ہوں۔نور احمد کے مطابق انہوں نے ایران اور عراق پہنچ کر ویزا حاصل کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں، اس سے قبل 2016 میں روسی نوجوان جب کہ 2019 میں برطانوی شہری بھی حج کی ادائیگی کے لیے دو ماہ کے سفر کے بعد مکہ پہنچے تھے۔

عمران خان نے جنرل باجوہ کوایکسٹینشن منتیں کرکے دی تھی طے کر لیا گیا تھا کہ آئندہ آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس پی آر اور ڈی جی آئی ایس آئی کون ہو گا،ندیم افضل چن کا دعویٰ

پاک فوج کو تنقید کا نشانہ بنانے پرریٹائرڈ افسران فوج اورچیف کے دفاع میں آگئے، پاک فوج پرالزامات برداشت نہیں کیے جائیں گے، کیا یہ میر جعفر اور میرصادق والی فوج ہے؟

FOLLOW US