Saturday April 20, 2024

بھارت کے سابق فوجی نے عمران خان کو ہزار رافیل طیاروں کے برابر قرار دے دیا

نئی دہلی: بھارتی فوج کے سابق میجر گورو آریا نے عمران خان کو ایک ہزار رافیل طیاروں کے برابر قرار دے دیا۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹرپر میجر ریٹائرڈ گورو آریا نے کہاایبٹ آباد جلسے میں عمران خان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو میر جعفر سے تشبیح دی اور الزام لگا یا کہ انہوں نے دشمنوں کے ساتھ مل کر حکومت کو ختم کیا۔ بھارتی میجر نے عمران خان کو ایک ہزار رافیل طیاروں کے برابر قرار دیا اور عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔ واضح رہے کہ عمران خان نے کہا تھاکہ امریکی سازش کا حصہ بن کر 22 کروڑ عوام کی منتخب حکومت کو ہٹایا گیا جس میں یہاں کے میر جعفر اور میر صادق شامل تھے ، میر جعفر سراج الدولہ کا سپہ سالار تھا۔

عمران خان نے جنرل باجوہ کوایکسٹینشن منتیں کرکے دی تھی طے کر لیا گیا تھا کہ آئندہ آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس پی آر اور ڈی جی آئی ایس آئی کون ہو گا،ندیم افضل چن کا دعویٰ

پاک فوج کو تنقید کا نشانہ بنانے پرریٹائرڈ افسران فوج اورچیف کے دفاع میں آگئے، پاک فوج پرالزامات برداشت نہیں کیے جائیں گے، کیا یہ میر جعفر اور میرصادق والی فوج ہے؟

FOLLOW US