Saturday November 23, 2024

“حکومت نے خود تسلیم کرلیا کہ امریکہ سے دھمکی آئی تھی” غریدہ فاوقی نے شہباز شریف کی ویڈیو شیئر کردی

اسلام آباد : اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے وزیر اعظم شہباز شریف کی طرف سے امریکی مراسلے کے حوالے سے دیے جانے والے بیان کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے موقف کی تائید قرار دے دیا۔ اپنے ایک ٹویٹ میں غریدہ فاروقی نے شہباز شریف کے قومی اسمبلی میں خطاب کی ویڈیو کا وہ حصہ شیئر کیا جس میں وہ امریکی دھمکی کے حوالے سے بات کر رہے ہیں۔ شہباز شریف کا کہنا تھا ” قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں سفیر نے کہا کہ میں نے جو خط لکھا تھا اس میں یہ لکھا تھا کہ وہ دھمکی آمیز گفتگو تھی۔” شہباز شریف نے اس پر سوال اٹھایا کہ اس میں غداری یا سازش کا عنصر کہاں سے نکل آیا؟

‘ اداروں کی توہین کے الزامات کا جواب جہلم جلسے میں دوں گا، عمران خان کا اعلان

وزیر اعظم کے اسمبلی فلور پر اس بیان پر غریدہ فاروقی نے کہا “وزیراعظم شہباز شریف نے تو پی ٹی آئی کے موقف کی ایک طرح سے تصدیق کر دی کہ امریکہ سے دھمکی آمیز خط آیا تھا۔۔۔۔ اب سیاسی اعتبار سے پی ٹی آئی اس “دھمکی” کو سازش یا مداخلت سے تعبیر کرے۔۔ یہ الگ بحث؛ لیکن حکومت نے تو خود ہی بذبانِ سفیر تسلیم کر لیا کہ “دھمکی” تھی۔”

میرے اس دنیا سے جانے کے بعد پارٹی کیسے چلی گی، عمران خان کا بڑا اقدام ، نئی ایپ لانچ کر دی، اس کی خصوصیات کیا ہیں؟

سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری سے متعلق آج کی سب سے بڑی بریکنگ نیوز

FOLLOW US