لاہور: قومی اسمبلی میں رکن اسمبلی اور پی ٹی آئی کے منحرف رہنما عامر لیاقت کی تیسری بیوی نے تنسیخ نکاح کا دعویٰ دائر کرتے ہوئے شوہر پر سنگین الزامات بھی عائد کیے ہیں جن پر اب عامر لیاقت کا بھی ردِعمل سامنے آیا ہے۔عامر لیاقت نے دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے دانیہ بی بی کے الزامات مسترد کر دئیے۔انہوں نے کہا کہ مجھ پر نشہ کرنے کا الزام درست نہیں،کیا آپ یقین کر سکتے ہیں کہ میں شراب پیتا ہوں گا۔ عامر لیاقت نے کہا کہ وہ کچھ دیر میں اس معاملے پر تفصیلی بیان جاری کریں گے۔خیال رہے کہ عامر لیاقت حسین کی تیسری بیوی نے طلاق کے لیے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا دیا۔دانیہ بی بی نے تنسیخ نکاح، حق مہر اور نان نفقہ کا دعویٰ دائر کر دیا۔
موجودہ حکومت کے ساتھ کام نہیں کر سکتا ایم ڈی پی ٹی وی عامر منظور نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا
دانیہ شاہ نے درخواست میں موقف اپنایا کہ عامر لیاقت آئس کا نشہ کرتا ہے اور عیاش آدمی ہے، عامر لیاقت نشہ آور ہو کر آئے روز تشدد کا نشانہ بناتا ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ عامر لیاقت سے تنسیخ نکاح کی ڈگری جاری کرے۔ عدالت حق مہر کی مد میں 11 کروڑ روپے گھر اور زیورات ادا کرنے کا حکم دے۔عدالت ایک لاکھ روپے خرچہ نان نفقہ مقرر کرے۔دانیہ بی بی کا کہنا تھا کہ عامر لیاقت جیسا دیکھتا ہے ویسا بالکل نہیں ہے، شادی کے 4 ماہ کسی اذیت سے کم نہیں تھے، نشہ کرکے آئے روز تشدد کرتا تھا۔ چھوٹے سے کمرے میں رکھتا تھا، عامر لیاقت مجھے ور میرے والدین کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز ہمیں تحفظ دیں۔
اے ٹی ایم صارفین ہو شیار! کہیں آپ کو بھی لاکھوں روپے کا چونا نہ لگ جائے
عدالت نے عامر لیاقت کو 7 جون کے لیے نوٹسز جاری کر دئیے۔عامرلیاقت کی جانب سے تاحال اس پر کوئی موقف سامنے نہیں آیا۔ یہاں واضح رہے کہ کچھ دن سے عامر لیاقت اور دانیہ شاہ کی شادی ختم ہونے کی خبریں گردش کر رہی تھیں۔تاہم عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ نے ایسی تمام افواہوں کی تردید کی تھی۔ دانیہ شاہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام اکائونٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں کہا کہ ہم دونوں ایک ہیں ، ہمارے درمیان علیحدگی نہیں ہوئی۔ ،خیال رہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے لودھراں سے تعلق رکھنے والی 18 سالہ دانیہ شاہ سے چندہ ماہ قبل تیسری شادی کی تھی جس کا اعلان انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے ذریعے کیا تھا،اس کے بعد دونوں نے متعدد انٹرویوز بھی دئیے۔ جب کہ عامر لیاقت حسین نے دانیہ شاہ کے ہمراہ وزیراعظم آفس میں سابق وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ملاقات کی تھی۔