Sunday January 19, 2025

اے ٹی ایم صارفین ہو شیار! کہیں آپ کو بھی لاکھوں روپے کا چونا نہ لگ جائے

کراچی : کراچی میں پولیس نے اے ٹی ایم سے پیسے نکلوانے والے شہریوں کے اے ٹی ایم کارڈ سے دھوکے سے پیسیے نکلوانے والے گروہ کے کارندے کو گرفتار کر لیا۔نجی ٹی وی” “کے مطابق شاہ فیصل کالونی تھانے کی انوسٹی گیشن پولیس نے اے ٹی ایم سے پیسے نکلوانے والے شہریوں سے فراڈ کرنے والے گروہ کے ملزم کو گرفتار کیا ہے۔ تفتیشی افسر سہیل وگن نے ملزمان کے طریقہ واردات سے متعلق بتایا کہ گرفتار ملزم نسیم اور اس کے ساتھی اے ٹی ایم مشین کے زیرو نمبر میں ایلفی ڈال کر اسے ناکارہ بناتے جس سے زیرو کوڈ رکھنے والوں کا اے ٹی ایم کام نہیں کرتا تھا،

حق مہر میں کتنے کروڑ اور کیا کیا چیزیں ہیں،عامر لیاقت کی تیسری بیوی کے طلاق کے مطالبے کے بعد ویڈیو بیان سامنے آگیا

گرفتار ملزم نسیم 2 لاکھ روپے تک نکلوانے کی لمٹ رکھنے والے مخصوص بینک کے اے ٹی ایم کے باہر کھڑا رہتا تھا، زیرو نمبر میں ایلفی ڈالنے کے باعث شہری کا اے ٹی ایم کارڈ کام نہیں کرتا تھا اور ٹرانزیکشن نہیں ہوتی تھی۔پولیس حکام کے مطابق ملزم نسیم اے ٹی ایم میں داخل ہوتا اور شہری سے مسئلہ پوچھتا، شہری پیسے نکلوائے بغیر باہر نکلتا تو ملزم اے ٹی ایم میں داخل ہو کر بٹوے سے پسے اور کارڈ نکال کر ہاتھ میں رکھتا اور شہری کو بلاکر دکھاتا کہ میرا کارڈ تو کام کر رہا ہے تم اپنا کارڈ مشین میں ڈالو اور پن کوڈ لگاؤ، شہری کا پن کوڈ نوٹ کرکے ملزم اپنا سامان زمین پر گراتا اور اٹھا کر دینے کا کہتا، اتنے میں ملزم شہری کا کارڈ نکال کر جیب میں ڈال دیتا اور شہری سے کہتا کہ کارڈ مشین میں پھنس گیا ہے اور پھر بینک کی دوسری برانچ سے پیسے نکلواتا۔

کبھی عمران خان کی ذات پر تنقید نہیں کی، ان کی پالیسیوں سے اختلاف رکھنے کا حق مجھے حاصل ہے: شاہد آفریدی کا ویڈیو پیغام

گرفتار ملزم نسیم کا کہنا ہے کہ وہ 3، 4 ماہ سے یہ کام کر رہا ہے۔جیو نیوز کو ملزم کی سی سی ٹی وی بھی ملی ہے جس میں وہ بینک کے باہر کھڑا ہے پھر اے ٹی ایم میں داخل ہو کر شہری سے فراڈ کرتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ ملزم کے فرار دونوں ساتھیوں کی تلاش جاری ہے، گرفتار ملزم نسیم فراڈ کے ذریعے اب 35 سے 40 لاکھ روپے کما چکا ہے۔

FOLLOW US