Sunday January 19, 2025

موجودہ حکومت کے ساتھ کام نہیں کر سکتا ایم ڈی پی ٹی وی عامر منظور نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا

اسلام آباد : ایم ڈی پی ٹی وی اپنے عہدوں سے مستعفی ہوگئے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایم ڈی پی ٹی وی کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت کے ساتھ کام نہیں کر سکتا ایم ڈی پی ٹی وی عامر منظور نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیاہے، استعفیٰ وزیراعظم کو بھجوا دیا گیا ہے ۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ایم ڈی پی ٹی وی عامر منظور نے اپنا استعفیٰ حکومت کو بھیج دیا تھا، اور ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے ایم ڈی پی ٹی وی عامر منظور کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے اور ایڈیشنل سیکرٹری وزارت اطلاعات مبشر توقیر کو ایم ڈی سرکاری ٹی وی کا اضافی چارج تفویض کردیا گیا ہے۔

اے ٹی ایم صارفین ہو شیار! کہیں آپ کو بھی لاکھوں روپے کا چونا نہ لگ جائے

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ عامر منظور نے نئی حکومت کے آتے ہی عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔ دوسری جانب چئیرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین نے اپنا استعفی وزیراعظم شہبازشریف کو بھجوا دیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے ساتھ کام نہیں کر سکتا جس کے باعث انہوں نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

اداکارہ جویریہ سعود کی بیہودہ حرکات،سوشل میڈیاصارفین پھٹ پڑے، ویڈیو وائرل

انہوں نے کہا کہ ذاتی وجوہات کی بنا پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔کچھ دیر قبل آئی جی موٹروے پولیس انعام غنی کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق آئی جی موٹروے انعام غنی کو اسٹیبشلمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی، عہدے سے ہٹائے جانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا جب کہ ایڈیشنل آئی جی خالد محمود کو آئی جی موٹروے کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔پولیس سروس گریڈ 21 کے انعام غنی کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور پولیس سروس گریڈ 21 کے خالد محمود کو آئی جی موٹروے کا عارضی چارج سونپ دیا گیا ہے۔ خالد محمود موٹروے پولیس میں ہی خدمات سرانجام دے رہے تھے۔انعام غنی کا تعلق خیبر پختونخواہ کے ضلع مالاکنڈ سے ہے انہوں نے 1989 میں بطور اے ایس پی پولیس سروس پاکستان جوائن کی ان کا تعلق پولیس سروس آف پاکستان کے سترہویں کامن سے ہے۔ کیرئیر کے آغاز میں انعام غنی نے سی ایس اے اور نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد میں خدمات سر انجام دیں۔ انعام غنی ایف آئی اے اور آئی بی میں بھی انتہائی اہم عہدوں پر خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔

حق مہر میں کتنے کروڑ اور کیا کیا چیزیں ہیں،عامر لیاقت کی تیسری بیوی کے طلاق کے مطالبے کے بعد ویڈیو بیان سامنے آگیا

FOLLOW US