اسلام آباد: نیپرا نے 2 روپے 86 پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی کردی، فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں اضافہ مئی کے بلوں میں وصول کیا جائےگا، صارفین پر ایک ماہ کیلئے 29 ارب روپے کا اثر پڑے گا۔ ہم نیوز کے مطابق نیپرا نے 2 روپے 86 پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی کردی ہے، فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے، قیمتوں میں اضافہ ایک ماہ کیلئے ہوگا، قیمتوں میں اضافے کی وجہ 29 ارب روپے کا صارفین پر اثر پڑے گا، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ مئی کے بلوں میں وصول کیا جائے گا۔
بتایا گیا ہے کہ سی پی پی اے نے نیپرا کو 3 روپے 15 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی،فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فروری میں کےالیکٹرک صارفین کیلئے بجلی ایک روپے 38 پیسے فی یونٹ مہنگی ہوگی۔ دوسری جانب نیپرا نے این ٹی ڈی سی پر 5 کروڑ روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوری 2021 کے ملک بھر میں بلیک آؤٹ پر ذمہ دار کمپنی کو جرمانہ عائد کر دیا گیا، جرمانہ بروقت بجلی سپلائی کی بحال میں ناکامی پر کیا گیا، ملک میں بجلی سپلائی کی بحالی میں تقریبا 20 گھنٹے لگے تھے۔
ترجمان نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کا کہنا ہے جرمانہ ملک میں 9 جنوری 2021 کو بلیک آؤٹ ہونے کے بعد بروقت بجلی سپلائی کی بحال میں ناکامی پر کیا گیا ہے۔ترجمان نیپرا کا کہنا ہے کہ این ٹی ڈی سی کو ملک میں بجلی سپلائی کی بحالی میں تقریبا 20 گھنٹے لگے تھے۔ نیپرا نے معاملے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے مکمل تحقیقات کے لیے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دی تھی۔ کمیٹی نے مذکورہ انکوائری کی اور اتھارٹی کو تفصیلی رپورٹ پیش کی جس کی بنیاد پر اتھارٹی نے این ٹی ڈی سی کے خلاف قانونی کارروائی شروع کی تھی۔اتھارٹی نے نیپرا ایکٹ کے تحت این ٹی ڈی سی کو شوکاز نوٹس جاری کیا، سماعت کا موقع بھی دیا۔ تاہم، این ٹی ڈی سی کوئی تسلی بخش جواب دینے میں ناکام رہا۔اتھارٹی بلیک آئوٹ کے نتیجے میں متعلقہ پاور پلانٹس کے خلاف بھی الگ سے قانونی کارروائی کررہی ہے، انہیں الگ سے نمٹایا جائے گا۔
’20 مئی کے بعد کسی بھی وقت اسلام آباد آنے کی کال دے دوں گا، میانوالی جلسے سے خطاب