کراچی: پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی ) کو کراچی میں کل کے جلسے کی اجازت مل گئی ہے ،جلسے کیلئے این او سی ڈپٹی کمشنر شرقی نے جاری کیا ہے ۔انتظامیہ کی جانب سے جلسے کیلئے 20شرائط سے مشروط اجازت نامہ جاری کر دیا گیا ہے ، پی ٹی آئی کو جلسہ رات 12تک ختم کرنا ہو گااو رتقاریر ملکی نظریات اور مذہب کیخلاف نہیں ہوں گی۔
فیول ایڈ جسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی فی یونٹ قیمت 4 روپے 85 پیسے مہنگی کردی گئی
اجازت نامے میں درج کیا گیا ہے کہ جلسے میں اسلحے کا استعمال ممنوع ہو گااورجلسے کی داخلی سیکیورٹی جلسہ کرنے والوں کی ذمہ داری ہو گی۔اجازت نامے میں درج شرائط کیساتھ یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر ان شرائط پر عمل نہ کیا گیا تو قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب، کس کا پلڑا بھاری ہے؟ نمبر گیم کی تفصیلات آگئیں