اسلام آباد: پاکستان آرمی کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی آئی ایس پی آر)میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ الیکشن کب ہوں گے اس بات کا فیصلہ حکومت اور سیاستدانوں نے کرنا ہے اور انہیں کوئی مشورہ نہیں دے سکتا ۔ پریس بریفنگ کے دوران صحافی کے سوال پرعمران خان جلسے کررہے ہیں، کیا آپ سمجھتے ہیں کہ جلد انتخابات ہونے چاہییں ؟ پر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ جلسے جلوس اور ریلیاں جمہوریت کا حصہ ہیں،اور تمام جمہوری ملکوں میں یہ سب ہوتا ہے لوگ کھل کر بات کرتے ہیں جو انہیں اچھا لگتا ہے
پاکستان اور عمران خان کو کیو ں چھوڑنا پڑا؟ جمائمہ خان نے بڑی وجہ بتا دی
جو انہیں برا لگتا ہے عوام اس پر بولتے ہیں ۔ پہلے پاکستان میں ایسے نہیں ہوتا تھا کیوں کہ دہشتگردی کے واقعات ہوتے تھے ، سیکیورٹی چیلنج تھے 10لوگ بھی ایک جگہ جمع نہیں ہو سکتے تھے ۔ سیکیورٹی اداروں ، انٹیلی جنسیوں نے آزاد ماحول فراہم کیا ہے اوریہ سب ہم نے اپنی جان کی قربانی دے کر کیا ہے کہ آج ہم جلسے جلوس کر رہے ہیں جو ہمارا دل کرتا ہے بول رہے ہیں ۔
پاک فوج کے سربراہ کی مدت ملازمت بارے ڈی جی آئی ایس پی آر نے دوٹوک اعلان کردیا
“عمران خان سڑکوں کی بجائے ایوان میں مضبوط اپوزیشن کرتے”شاہد آفریدی پھر میدان میں آگئے