اسلام آباد : مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیر اعظم نے پشاور موڑ تا نیو اسلام آباد ائیرپورٹ میٹرو منصوبے میں تاخیر کا تحقیقات کا حکم دیا جبکہ رمضان المبارک میں میٹرو سروس مفت چلانے کی ہدایت کی ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق مریم اورنگزیب نے کہا کہاسلام آبادمیٹروبس منصوبہ 2018میں مکمل ہوناتھا جس میں 5سال کی تاخیرہوئی اورمنصوبےپرکام مکمل نہیں ہوا، وزیراعظم نےمنصوبےمیں تاخیرکی تحقیقات کاحکم دیا ہے ۔ مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ سابق حکمران اپنی نااہلی چھپانےکیلئےغیرملکی سازش کاجھوٹ بول رہےہیں، سابق حکمرانوں کےپاس دکھانےاوربتانےکواورکچھ نہیں۔
سابق وزیر اعظم عمران خان کیخلاف پہلی انکوائر ی شروع ہوگئی
وزیرِ اعظم شہباز شریف 7بجے اسلام آباد میٹرو بس پر جاری کام کا جائزہ لینے پشاور موڑ میٹرو بس پہنچے.منصوبہ وزیراعظم نواز شریف کے دور میں 2017 میں شروع ہوا2018 میں مکمل ہونا تھا۔۵سال کی تاخیر منصوبہ شروع نہ ہوا.اسی نالائقی نااہلی کی وجہ سے بیرونی ملک سازش کے جھوٹ کی رٹ لگائی ہوئی ہے pic.twitter.com/CR0eWwHOyc
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) April 14, 2022