Monday January 20, 2025

“اداروں سے پوچھتا ہوں کہ کیا نیوکلیئر پروگرام سازش سے حکومت میں آنے والوں کے ہاتھوں میں محفوظ ہے، کیا تمہیں خوف خدا نہیں”

پشاور : سابق وزیر اعظم عمران خان نے نیوکلیئر پروگرام کے تحفظ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سلامتی کے اداروں سے سوال پوچھ لیا۔ پشاور جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ جس سازش کے تحت انہیں حکومت دلوائی گئی ، اداروں سے پوچھتا ہوں کہ تمہارا نیوکلیئر پروگرام ان کے ہاتھ میں محفوظ ہے، تم ان چوروں کے ہاتھوں میں ہماری سالمیت دے رہے ہو، کیا تمہیں خوفِ خدا نہیں ہے۔

“عدلیہ سے پوچھنا چاہتا ہوں، میرے پیارے ججز ، میری عدلیہ، میں نے کیا جرم کیا تھا کہ رات کو عدالت لگائی گئی”

انہوں نے کہا کہ جب تک الیکشن کا اعلان نہیں ہوجاتا ہم نے سڑکوں پر رہنا ہے، ہم ان سے زبردستی الیکشن کرائیں گے، پاکستان کے لوگوں نے جس طرح اتوار کو نکلے تھے اسی طرح ہر شہر میں اس امپورٹڈ حکومت کے خلاف اپنی حقیقی آزادی کیلئے نکلنا ہے، اگر ہم نے اس سازش کو کامیاب ہونے دیا تو ہماری آنے والی نسلیں ہمیں کبھی معاف نہیں کریں گی۔

” گالیاں دینے والے فوج سے صلح کرسکتے ہیں تو ہمیں بھی ان سے غلط فہمیاں دور کرنی چاہئیں”،شیخ رشید کا بھی بیرون ملک جانے کا اعلان

عالمی طاقتیں عمران خان کو قتل کر سکتی ہیں،سابق وزیراعظم کے قریبی ساتھی کا خدشہ

FOLLOW US