Saturday November 23, 2024

نواز شریف کی پاکستان واپسی سے قبل ہی تحریک انصاف نے سابق وزیراعظم کیلئے بڑی مشکل کھڑی کر دی، پاسپورٹ کا اجرا خطر ے میں پڑ گیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ 3لوگ ادھر ادھر ہوئے تو امپورٹڈ حکومت گرجائے گی، یہ ہمارے بغیر ملک نہیں چلاسکتے، نوازشریف کو پاسپورٹ کے اجرا پر عدالت جائیں گے۔نجی ٹی وی کےمطابق سابق وفاقی وزیرحماد اظہر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ استعفوں کا نوٹیفیکشن فوری طور پرالیکشن کمیشن کو بھیجا جائے، امپورٹڈ حکومت سے کیا مذاکرات کریں گے؟ ، 3لوگ ادھرسے ادھرہوجائیں توحکومت گرجائے گی، عوام کو ردعمل دینے پر سلام پیش کرتا ہوں،

“اداروں سے پوچھتا ہوں کہ کیا نیوکلیئر پروگرام سازش سے حکومت میں آنے والوں کے ہاتھوں میں محفوظ ہے، کیا تمہیں خوف خدا نہیں”

ہر ہفتے کوعشاء کی نماز کے بعد احتجاج ہوگا، ہم تصادم کی طرف نہیں بڑھنا چاہتے، ملک کو الیکشن کی طرف بڑھنا ضروری ہے، اس حکومت میں تو کوئی وزیر بننے کو تیار نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مریم نوازکہہ رہی ہیں عمران خان کے جانے پر لوگ بہت خوش ہیں تو الیکشن کرا دیں لگ پتا جائے گا، تمام اراکین اسمبلی نے کھڑے ہوکر استعفے دیئے، قومی اسمبلی اسٹاف استعفے اپنے پاس کیوں رکھ کر بیٹھے ہیں، اگر یہ استعفے قبول نہیں کرینگے تو بحران 4 سے 5 ہفتوں میں اتنا بڑا ہوگا کسی کے ہاتھ میں نہیں رہے گا، ایک طرف خواجہ سعد رفیق کہتے ہیں استعفے دیں، دوسری طرف ایاز صادق کہتے ہیں نا دیں، دھمکی آمیز خط کے خلاف چیف جسٹس آزاد کمیشن بنائیں، ہم بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی )کے ساتھ چل رہے ہیں اصل تو حکومت بی اے پی نے ہی گرانی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حماد اظہر کا کہنا تھا 2 دن گزرے ہیں اپنی ہی حکومت سے امریکا نے ڈومور کا مطالبہ کر دیا، منحرف اراکین ابھی تک تو فائیو اسٹار ہوٹلوں میں موجود ہے ان سے وہاں نہیں بیٹھا جارہا؟ ،جب یہ اپنے حلقوں میں جائیں گے تو کیا حشر ہوگا؟ ،ملک میں اس وقت امپورٹڈ حکومت کا راج ہے، ملک کو غلامی کے دور میں دھکیل دیا گیا ہے،

“عدلیہ سے پوچھنا چاہتا ہوں، میرے پیارے ججز ، میری عدلیہ، میں نے کیا جرم کیا تھا کہ رات کو عدالت لگائی گئی”

پہلے دن یہ بڑے گرجتے برستے آئے، ایک دن گزرا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ واپس لے لیا، ایک ہی دن میں چینی کی قیمت بڑھ گئی۔انہوں نے کہا کہ جو شخص ایف آئی اے میں کارٹیلز کی تحقیقات کر رہا تھا وہ چھٹی پر چلا گیا، نئے وزیر اعظم نے آتے ہی 3 نئے کیمپ آفسز ڈکلئیر کردیئے، کچھ لوٹوں کو ہوٹل میں لوگوں نے بے وفائی کا پوچھا تو بزرگ شہری پرتشدد حملہ کیا، دوسرا دن، گھی کی قیمتوں میں 10 روپے کلو اضافہ ہوگیا، انصاف صحت پروگرام ختم کرنے کی تیاریاں شروع کردی ہیں، 32 سو سیکیورٹی اہلکاروں اپنے کیمپ آفسز پر تعینات کردیئے گئے، پنجاب میں جنھیں وزیر اعلیٰ نہیں بنایا گیا ان پر بھی تشدد کی اطلاعات آرہی ہیں۔

” گالیاں دینے والے فوج سے صلح کرسکتے ہیں تو ہمیں بھی ان سے غلط فہمیاں دور کرنی چاہئیں”،شیخ رشید کا بھی بیرون ملک جانے کا اعلان

FOLLOW US