Monday January 20, 2025

“عدلیہ سے پوچھنا چاہتا ہوں، میرے پیارے ججز ، میری عدلیہ، میں نے کیا جرم کیا تھا کہ رات کو عدالت لگائی گئی”

پشاور : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے ججز سے پوچھتے ہیں کہ انہوں نے کیا جرم کیا تھا کہ رات کو عدالتیں لگائی گئیں۔ پشاور جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا “عدلیہ سے پوچھنا چاہتا ہوں، میرے پیارے ججز ، میری عدلیہ،میں نے آزاد عدلیہ کیلئے جیل میں ٹائم گزارا، کیونکہ ہم ایک خواب دیکھتے ہیں کہ ایک دن عدلیہ اس ملک میں کمزور لوگوں کے ساتھ کھڑی ہوگی، میں پوچھتا ہوں کہ رات کے اندھیرے میں آپ نے عدالتیں کیوں لگائیں،

” گالیاں دینے والے فوج سے صلح کرسکتے ہیں تو ہمیں بھی ان سے غلط فہمیاں دور کرنی چاہئیں”،شیخ رشید کا بھی بیرون ملک جانے کا اعلان

مجھے یہ قوم 45 سال سے جانتی ہے، میں نے کبھی قانون نہیں توڑا، جب سے سیاست میں ہوں کبھی ملک کے اداروں اور عدلیہ کے خلاف لوگوں کو نہیں بھڑکایا کیونکہ میرا جینا مرنا پاکستان میں ہے، میں آپ سے پوچھتا ہوں کہ میں نے کیا جرم کیا تھا کہ آپ نے رات کے 12 بجے عدالتیں لگائیں۔” انہوں نے علی محمد خان اور قاسم سوری کو ہیروز قرار دیتے ہوئے کہا کہ علی محمد خان نے اکیلے ہو کر تقریر کی، مجھے علی محمد پر فخر ہے، میں چاہتا ہوں کہ میری ٹیم میں دلیر لوگ ہوں، دوسرے ہیرو ڈپٹی سپیکر قاسم سوری ہیں۔”میرے معزز ججز، مجھے جواب دیں ، میں اپنے ججز سے پوچھتا ہوں کہ کیا قاسم سوری نے ٹھیک نہیں کہا تھا؟ مراسلے میں واضح طور پر لکھا ہوا ہے کہ امریکہ تبھی پاکستان سے تعلقات ٹھیک کرے گا جب عمران خان کو ہٹاؤ گے، کیا اس میں یہ نہیں لکھا ہوا تھا کہ شہباز شریف وزیر اعظم بنے تو پاکستان کو معاف کردیا جائے گا۔ ”

عالمی طاقتیں عمران خان کو قتل کر سکتی ہیں،سابق وزیراعظم کے قریبی ساتھی کا خدشہ

عمران خان نے امریکہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا “او امریکیو، ہمیں تمہاری معافی کی ضرورت نہیں ہے، تم ہو کون جو ہمیں معاف کرو گے؟ تمہیں ان غلاموں کی عادت پڑی ہوئی ہے، جب 400 ڈرون حملے ہوئے تو زرداری اور نواز شریف بھگوڑے کے منہ سے آواز نہیں نکلی کیونکہ یہ امریکہ کے غلام ہیں، ان کے پیسے باہر پڑے ہوئے ہیں۔”

گھر کابھیدی لنکا ڈھائے ، سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے اپنی حکومت کی ناکامیوں کا اعتراف کرلیا

FOLLOW US