لاہور: چینی کی فی کلو قیمت میں یکدم اضافے پر عثمان بزدار کا وفاقی حکومت پر طنز۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں یوٹیلٹی اسٹور پر فی کلو چینی کی قیمت میں ایک ساتھ 9 روپے اضافے پر وزیر اعلٰی پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے ٹوئٹ کیا گیا ہے۔ عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ جنہوں نے چینی 55 روپے فی کلو کرنے کے دعویٰ کیا تھا ان کے پہلے دن چینی کی قیمت 10 روپے بڑھ گئی۔ جبکہ تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی جانب سے بھی اس حوالے سے ٹوئٹ کیا گیا۔
وفاقی ملازمین کے دفتری اوقات کار کا شیڈول جاری کردیا گیا
اپنے ٹوئٹ میں شہباز گل نے کہا کہ شوبازیاں واپس آگئیں۔ پہلے جیو قیمتیں بڑھانے کی خبر دے گا اور پھر بتائے گا کہ شہباز شریف نے نوٹس لے لیا اور قیمتیں کم ہو گئیں یہ ڈرامے اب دیکھنے کو ملیں گے اگلے چند ہفتے کیونکہ اب پرانا پاکستان ہے اور ڈرامے باز آگئے ہیں۔ دوسری جانب بتایا گیا ہے کہ یوٹیلیٹی سٹورز پر سبسڈائز گھی اور چینی کے حصول کیلئے شناختی کارڈ کی پالیسی نافذ کر دی گئی ۔ 85 روپے فی کلوسبسڈائز چینی کے حصول کیلئے شہریوں کیلئے شناختی کارڈ دکھانے کی شرط عائد کی گئی ہے ۔ ذرائع یوٹیلیٹی سٹورز کا کہنا ہے کہ شناختی کارڈ نہ دکھانے پر چینی پر سبسڈی نہیں دی جائے گی۔ شناختی کارڈ نہ دکھانے والوں کو چینی 85 روپے کی بجائے 94 روپے فی کلو میں دی جارہی ہے۔
سری لنکا دیوالیہ ہوگیا! حکومتی اعلان کے بعد فوج نے ملک کا کنٹرول سنبھال لیا
شناختی کارڈ دکھانے پر ہی 260 روپے کلو سبسڈائز گھی دستیاب ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شناختی کارڈ نہ دکھانے پر گھی عام ریٹ پر 455 روپے فی کلو ملے گا۔ ایک اور خبر کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کو مقامی سطح پر چینی کی خریداری میں مشکلات کا سامنا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے 50 ہزار میٹرک ٹن چینی کا مسلسل تیسرا ٹینڈر جاری کر دیا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ ایک لاکھ میٹرک ٹن کے 2 مختلف ٹینڈرز میں شوگر ملز کی جانب سے یوٹیلٹی اسٹورز کو چینی کی فروحت میں عدم دلچسپی سامنے آئی ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ مارچ میں جاری کیے گئے 50 ہزار میٹرک ٹن کے ٹینڈر میں 9 ہزار 800 ٹن چینی کی دستیابی ممکن ہو سکی۔4 اپریل کو کھلنے والے 50 ہزار ٹن چینی کے ٹینڈر میں 20 ہزار ٹن کی بولیاں موصول ہوئیں، تیسرے ٹینڈر کے لیے شوگر ملز اور فرمز سے 26 سے اپریل تک لفافہ بند بولیاں طلب کی گئی ہیں۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ رمضان پیکیج کے تحت چینی کی ضروریات کا تخمینہ 50 ہزار میٹرک ٹن لگایا گیا ہے۔ یوٹیلٹی اسٹورز کے حکام کا کہنا ہے کہ یوٹیلٹی اسٹورز کے پاس اس وقت 10 ہزار میٹرک ٹن چینی دستیاب ہے ۔
جنہوں نے چینی 55 روپے فی کلو کرنے کے دعویٰ کیا تھا ان کے پہلے دن چینی کی قیمت 10 روپے بڑھ گئی#امپورٹڈ_حکومت_نامنظور
— Usman Buzdar (@UsmanAKBuzdar) April 12, 2022