Wednesday November 27, 2024

’ہر کوئی سچائی چاہتا ہے لیکن کوئی بھی ایماندار نہیں بننا چاہتا‘ شاہد آفریدی کا خصوصی پیغام

لاہور : پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بوم بوم شاہد آفریدی نے سحری پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔ سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ’ہر کوئی سچائی چاہتا ہے لیکن کوئی بھی ایماندار نہیں بننا چاہتا‘۔ انہوں نے اپنے پیغام میں سحری کی مبارک باد بھی دی۔ کچھ صارفین کی جانب سے بوم بوم آفریدی کی پوسٹ کو سیاست سے جوڑا جارہا ہے۔
کمنٹ باکس میں شاہد آفریدی کی پوسٹ پر بہت سے صارفین ان کو آڑے ہاتھوں لے رہے ہیں جبکہ دوسری طرف کچھ صارفین ان کے حق میں بھی بول رہے ہیں۔ خیال رہے کہ پاکستان کے مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے نام لیے بغیر سابق وزیراعظم عمران خان پر تنقید کی تھی۔

وزیراعظم بنتے ہی شہبازشریف نے سب سے پہلے کن لوگوں کی گرفتاریوں کی ہدایات جاری کر دیں؟ ہلچل مچ گئی

انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ’’جب وقت رخصت آ جائے تو چاہے حق پر ہوں یا غمزدہ؛ رخصت باوقار طریقے سے قبول کرنی چاہیے۔ الزامات، سازشیں، حتی کہ شکست بھی اقتدار کے کھیل کا حصہ ہے۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ تاریخ کے صفحات میں بالآخر بات اخلاقی معیار، جمہوریت اور آئین کی بالادستی پر آتی ہے۔ اسی حسن پر میزان لگتا ہے اسی سے کردار امر ہوتے ہیں‘‘۔ اس سے قبل شاہد آفریدی نے شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی ۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کو پاکستان کا 23 واں وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں اور اُمید کرتا ہوں کہ وہ اپنی بہترین انتظامی صلاحیتوں کو بروکار لاتے ہوئے پاکستان کو موجودہ معاشی اور سیاسی بحرانوں سے نکالنے میں کامیاب ہوں گے ۔ شاہد آفریدی نے اپنے بیان کے ساتھ پاکستان زندہ باد کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

رمضان کے30 روزے ‘عید الفطرکب ہوگی ،ماہرین فلکیات نے بڑی پیش گوئی کردی

نور عالم خان ، مصطفیٰ نواز کھوکھر، فیصل کنڈی اور ندیم افضل چن نے بزرگ شہری کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

FOLLOW US