اسلام آباد : سپریم کورٹ آف پاکستان کے قومی اسمبلی بحال کرنے کے فیصلے پر پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رہنما عامر لیاقت حسین کا بھی ردِ عمل آگیا۔
اپنے ایک ٹویٹ میں عامر لیاقت نے کہا “یہ ملک ہے خان صاحب ملک، مراد سعید نہیں کہ جب چاہا الٹا دیا۔”
ایک اور ٹویٹ میں عامر لیاقت نے عمران خان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا “اب اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کیجیے، کارٹنی والش جیسے انسان بنیے، ہفتے کو ایوان میں آنے کی غلطی نہ کیجیے گا ورنہ میری تقریر انجر پنجر ہلا دے گی ، بہتر ہے استعفیٰ دیجیے اور باعزت طریقے سے رخصت ہوجائیں، مجھے وہاں تک پہنچانے والے آپ اور آپ کے مولا جٹ مشیر ہیں۔” خیال رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کالعدم قرار دیتے ہوئے قومی اسمبلی بحال کردی ہے ۔ سپریم کورٹ کے پانچ رکنی لارجر بینچ نے پانچ صفر سے متفقہ فیصلہ سنایا۔سپریم کورٹ کے پانچ رکنی لارجر بینچ نے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کی رولنگ غیر آئینی قرار دے دی۔ سپریم کورٹ نے وزیر اعظم کی اسمبلی توڑنے کی ایڈوائس کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم صدر کو ایڈوائس نہیں کرسکتے تھے، اب تک کے اقدامات غیر آئینی اور غیر قانونی تھے۔ عدالت نے صدر کے عبوری حکومت کے حکم کو بھی کالعدم قرار دے دیا ہے۔
گھبرا بالکل نہیں، عمران خان بہت جلد کیا کرنے والے ہیں ؟فیصل جاوید نے بڑی خبر دیدی
سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی بحال کرتے ہوئے 9 اپریل کو ہفتے کی صبح 10 بجے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا حکم دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے قرار دیا ہے کہ سپیکر اجلاس بلا کر تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کرائیں گے، تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کی صورت میں نئے وزیر اعظم کا انتخاب ہوگا۔عدالت نے یہ بھی قرار دیا ہے کہ کسی بھی رکن قومی اسمبلی کو ووٹ کاسٹ کرنے سے نہیں روکا جائے گا۔
یہ ملک ہے خان صاحب ملک !!
مراد سعید نہیں کہ جب چاہا الٹا دیا!!— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) April 7, 2022