Monday January 20, 2025

فیصلے نے سرپرائز کیا ، اب کیا ہونے والا ہے ؟ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے سپریم کورٹ کے فیصلے بعد بڑا بیان دیدیا

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ یہ ایک بد قسمت فیصلہ ہے جس سے ملک میں جاری غیر یقینی سیاسی صورتحال میں اضافہ ہو گا ۔ ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے اس فیصلے نے ہمیں سرپرائز کیا ،اس سے سیاسی محاذ رآئی میں تیزی آئے گی ۔ نجی نیوز چینل دنیا نیوز پر ڈپٹی سپیکر رولنگ کیس کے فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے ملک میں بہتری نہیں آئے گی اور ملک کی معاشی صورتحال مزید خراب ہو گی ۔

” غداروں کے ساتھ نہیں بیٹھیں گے، الیکشن ہو کر رہے گا” فیصل واوڈا کا چیلنج

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ عدلیہ کے فیصلوں کا احترام کیا ہے ،عمران خان نے کبھی اداروں کے خلاف بات نہیں کی۔عمران اسماعیل نے کہا کہ ہم سمجھتے تھے کہ سپریم کورٹ فیصلے سے پہلے خط پر بات کرے گی لیکن ایسا نہیں ہوا ،جج صاحبان بہتر جانتے ہونگے کہ انہوں نے ایسا کیوں کیا ۔

” ایک دوست ملک نے تحریک عدم اعتماد واپس لینے کیلئے دباؤ ڈالا، اپوزیشن خود بتادے ورنہ ۔۔۔”حامد میر نے وارننگ دے دی

FOLLOW US