موجودہ ملکی سیاسی صورت حال کے پیش نظر ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری ہے اور ایک ہی روز میں ڈالر 2 روپے 22 پیسے مہنگا ہو کر 188 روپے 50 پیسے تک پہنچ گیا ہے۔ انٹربینک میں ڈالر بے قابو ہو گیا ہے اور کاروبار کے دوران ڈالر 2.22 روپے مہنگا ہو کر 188.35 روپے کا ہو گیا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 188.50 روپےتک پہنچ گئی ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی مندی کا سلسلہ جاری ہے اور 100 انڈیکس 208 پوائنٹس کم ہو کر 43903 پر ہے۔ 4 مارچ کے بعد سے ملک میں ڈالر کی قدر میں 11 روپے سے زائد کا اضافہ ہو چکا ہے جبکہ رواں مالی سال کے دوران روپے کی قدر اب تک 19.50 فیصد گھٹ چکی ہے۔
بے نظیر بھٹو کا قتل کس نے کروایا؟ سابق صدر پرویز مشرف نے نام لے کر بتا دیا۔۔آج کی بڑی خبر۔
اب بھی کچھ نہیں بگڑا، ق لیگ کو پھر ن لیگ کی جانب سے پیشکش کا انکشاف، مونس الٰہی کا دعویٰ