لاہور: کینگروز نے میزبان ٹیم پاکستان کو پہلے ون ڈے میچ میں 88 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی۔ سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان ٹیم آسٹریلیا کے 314 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 45.2 اوورز میں 225 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ آسٹریلوی باؤلرز کے سامنے امام الحق اور کپتان بابر اعظم کے علاوہ کوئی پاکستانی بلے باز ٹک نہ سکا اور ایک کے بعد ایک آؤٹ ہوتا چلا گیا۔ پاکستانی بیٹر امام الحق نے 103 جب کہ کپتان بابر اعظم نے 57 رنز بنائے۔ گرین شرٹس کی جانب سے تیسرا سب سے بڑا انفرادی سکور 19 رہا جو خوشدل شاہ نے بنایا۔
آسٹریلیا کی طرف سے ایڈم زیمپا نے چار شاہینوں کا شکار کیا جب کہ ٹریوس ہیڈ اور مچل سویپسن نے دو دو کھلاڑیوں کو پویلین کا راستہ دکھایا۔ قبل ازیں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 313 رنز بنائے۔ کینگروز کے سلامی بلے باز ٹریوس ہیڈ نے 101 رنز بنائے ۔ اس کے علاوہ بین مکڈرموٹ نے 55، کیمرون گرین نے 40 اور مارکس سٹوئنس نے 26 رنز کی اننگز کھیلی۔ شاہینوں کی طرف سے حارث رؤف اور زاہد محمود نے دو ، دو ، افتخار احمد اور خوش دل شاہ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
اپوزیشن کے ساتھ معاہدے نے حتمی شکل اختیار کرلی، ایم کیو ایم نے اعلان کردیا