Saturday November 23, 2024

عمران خان کا جلسہ بھرپور تھا ، ملک بھر سے لوگ آئے ، قمر زمان کائرہ نے اعتراف کرلیا

اسلام آباد : پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا جلسہ بھرپور تھا ، کوئی شک نہیں کہ ملک بھر سے لوگ اس جلسے میں شریک ہوئے ۔
نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ عمران خان کے جلسے میں ملک بھر سے لوگ آئے ، اس میں کوئی شک نہیں، انہوں نے 15 دن پہلے سے جلسے کی تیاری شروع کی ہوئی تھی ، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں ان کی حکومتیں ہیں ،، لوگوں کی آمد ہونی ہی تھی ۔

اے آر وائی کے اینکرز وسیم بادامی اور ارشد شریف میں جھگڑا

پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما نے کہا کہ جلسے سے کوئی فرق نہیں پڑتا ، لڑائی پارلیمان کے اندر ہے ، سیاست کو سڑکوں پر کرنا چاہیں گے تو الیکشن کا موقع ہوگا اور ہم وہ بھی ثابت کریں گے ، کیا بلاول بھٹو نے کم پاور شو کیا ، بلاول کراچی سے چلے اور پورے سندھ میں استقبال کئے ، وہ لوگ ہماری ریلی کے ساتھ تو نہیں آئے ، ہماری ریلی آگے چلتی گئی ، جگہ جگہ لوگوں نے بھرپور استقبال کیا ، بلاول صاحب نے خطاب کیا اور آگے چل دئے ، اگر وہ مجمع بلاول صاحب کے ساتھ ہوتا یا اس سے آدھا بھی ہوتا تو اسلام آباد شہر میں جگہ کم پڑ جاتی ۔

وزیراعظم عمران خان کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد آ گئی

لوٹوں سے بدلہ لینا ہے، انکا منہ کالا کرکے گدھے پر بٹھانا ہے ہمیں ایک بھی پی ٹی آئی کا ایم این اے چھوڑ کر نہیں گیا، پرویز خٹک

FOLLOW US