Monday January 20, 2025

اے آر وائی کے اینکرز وسیم بادامی اور ارشد شریف میں جھگڑا

اسلام آباد : نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے پروگرام اینکرز وسیم بادامی اور ارشد شریف میں براہ راست نشریات کے دوران جھگڑا ہوگیا جس پر موخرالذکر شو سے اٹھ کر چلے گئے۔ اے آر وائی نیوز پر وزیر اعظم عمران خان کے امر بالمعروف جلسے کے حوالے سے خصوصی ٹرانسمیشن کے دوران ان کے خطاب پر تبصرے اور تجزیے کیے جا رہے تھے۔ اس پروگرام کی میزبانی وسیم بادامی اور ماریہ میمن کر رہے تھے جب کہ پینل میں ارشد شریف، کاشف عباسی، چوہدری خادم حسین، صابر شاکر اور رؤف کلاسرا شامل تھے۔

دسویں کا امتحانات دینے والی طالبات پر بھی حجاب پر پابندی

پروگرام کے دوران ارشد شریف نے اعتراض اٹھایا کہ وسیم بادامی انہیں بولنے کا پورا موقع نہیں دے رہے حالانکہ ان سے پہلے والے تجزیہ کاروں کو زیادہ ٹائم دیا گیا۔ اسی بات پر دونوں میں تو تکرار ہوئی جس پر ارشد شریف پروگرام سے اٹھ کر چلے گئے۔

وزیراعظم عمران خان کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد آ گئی

لوٹوں سے بدلہ لینا ہے، انکا منہ کالا کرکے گدھے پر بٹھانا ہے ہمیں ایک بھی پی ٹی آئی کا ایم این اے چھوڑ کر نہیں گیا، پرویز خٹک

FOLLOW US