Saturday November 23, 2024

لوٹوں سے بدلہ لینا ہے، انکا منہ کالا کرکے گدھے پر بٹھانا ہے ہمیں ایک بھی پی ٹی آئی کا ایم این اے چھوڑ کر نہیں گیا، پرویز خٹک

اسلام آباد : وزیر دفاع پرویز خٹک نے منحرف اراکین پر تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ لوٹوں سے بدلہ لینا ہے، انکا منہ کالا کرکے گدھے پر بٹھانا ہے۔اتوار کو امر بالمعروف جلسے میں کارکنوں سے خطاب میں منحرف ارکان پر شدید تنقید کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ جب الیکشن آیا تو ان لوٹوں سے آپ نے بدلہ لینا ہے، ان کا منہ کالا کرکے گدھے پر بٹھانا ہے اور کوئی راستہ نہیں ہے۔ وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہاکہ ہمیں ایک بھی پی ٹی آئی کا ایم این اے چھوڑ کر نہیں گیا،

‘عمران خان نے آج بھٹو بننے کا موقع گنوا دیا، وزیراعظم عمران خان کے سابق معاون خصوصی ندیم افضل چن کا بیان

بس ایک نا مراد عورت پی ٹی آئی کی تھی پتا نہیں وہ کس لالچ میں چلی گئی، باقی میں فخر کرتا ہوں پی ٹی آئی والوں پر سخت حالات میں بھی کھڑے رہے۔انہوں نے کہا کہ ہم سے وہ گئے جو ہمارے تھے ہی نہیں، جو ہمارے تھے ہی نہیں تو گلہ کس بات کا ان سے بھی کہتا ہوں کہ پچھتاؤگے، جب عوام میں جاؤگے تو جوتے پڑیں گے اور آپ کے منہ پر کالا رنگ ڈالا جائے گا، آپ اپنے بچوں کی بے عزتی مت کرائیں۔ وزیر دفاع نے کہاکہ ووٹ عمران خان کا ملا تو آپ کو کیسی جرات ہوئی کہ آپ ہمیں چھوڑ کر جاتے، مجھے پتا ہے جب الیکشن آیا تو ان لوٹوں سے آپ نے بدلہ لینا ہے، ان کا منہ کالا کرکے گدھے پر بٹھانا ہے اور کوئی راستہ نہیں ہے کیونکہ جو شرمندہ کام انہوں نے کیا اس کی مثال کہیں نہیں ہے۔وزیر دفاع پرویز خٹک نے جلسہ گاہ میں موجود لوگوں سے اگلے انتخابات میں بھی وزیر اعظم کی حمایت کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مجھے امید ہے کہ عوام آخری سانس تک عمران خان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

پی ٹی آئی جلسے میں مغرب کے وقت فجر کی اذان

عمران خان کے خطاب کے دوران جلسہ چھوڑ کر جانے والے وزرا کے نام سامنے آگئے

FOLLOW US