Saturday November 23, 2024

‘وزیراعظم نے بہت دیر کر دی ملاقات میں کوئی فیصلہ نہیں ہونے جا رہا، ق لیگ کے رہنما نے ملاقات سے قبل حکومت کو واضح کردیا

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما کامل علی آغا نے کہا ہے کہ اگر کوئی بات ہوسکتی تھی تو وہ وزیراعظم کی ملاقات میں ہو سکتی تھی،وزیراعظم نے بہت دیر کر دی ملاقات میں کوئی فیصلہ نہیں ہونے جا رہا۔ جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کامل علی آغا کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے ہم سے ایک ملاقات کی ہے اور اس میں بھی عدم اعتماد کی بات نہیں کی گئی۔انہوں نے کہا کہ چوہدری شجاعت ہمیشہ کہتے ہیں فیصلہ کرنے سے پہلے سو بار سوچنا چاہیے،

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما بیرسٹر افتخار احمد نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا

انہوں نے اتنا وقت لیا کہ لوگ اپنے فیصلے کرنے پر مجبور ہوئے ہیں۔ کامل آغا کاکہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کا فیصلہ پارلیمنٹ میں ہونا ہے جلسوں میں نہیں۔ رہنما ق لیگ کا کہنا تھا کہ اگر کوئی بات ہوسکتی تھی تو وہ وزیراعظم کی ملاقات میں ہوسکتی تھی۔واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی نے پرویز الہی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے اور کل حکومتی وفد چوہدری برادران کی رہائش گاہ پر جا کر ان سے ملاقات کرے گا۔

“اپوزیشن کا بس چلے تو یہ امریکہ، کینیڈا اور سعودی عرب میں مہنگائی کی ذمہ داری بھی پی ٹی آئی پر ڈال دیں”

کبھی کچا ہاتھ نہیں ڈالتا، عدم اعتماد 100 فیصد کامیاب ہوگی،ملکی سیاست کا اہم موڑ آگیا ہے، عمران خان تحریک عدم اعتماد کے نتیجے سے بچ نہیں سکتے۔آصف زرداری

FOLLOW US