Sunday November 24, 2024

“7 دن کے اندر معافی مانگیں ، ورنہ ۔ ۔ ۔”اسد عمر نے منحرف 13 ارکان قومی اسمبلی کے شو کاز نوٹسز پر دستخط کر دیے

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے منحرف 13 ارکان قومی اسمبلی کے شو کاز نوٹسز پر دستخط کر دیے۔ “جیو نیوز” کے مطابق شوکاز نوٹس میں منحرف ارکان سے وضاحت طلب کی گئی ہے، ارکان کو 7 روز کے اندر معافی مانگ کر غیر مشروط طور پر پارٹی میں واپس آنے کی مہلت دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق 7 روز تک جواب نہ دینے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ منحرف ارکان کو آج شوکاز نوٹسز جاری کیے جائیں گے۔

پی سی بی اور کرکٹ آسٹریلیا نے وائٹ بال سیریز کی میزبانی لاہور کے حوالے کردی

یہ واضح نہیں کہ شوکاز کن 13 ارکارن کو جاری کیے گئے ہیں۔ گزشتہ روز تحریک انصاف کے منحرف رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض نے دعویٰ کیا تھا کہ سندھ ہاؤس اسلام آباد میں 24 کے قریب پی ٹی آئی ارکان موجود ہیں۔

تحریک انصاف کے بانی رہنما نے وزیر اعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا

FOLLOW US