Saturday November 23, 2024

پی ٹی آئی کے کتنے اراکین اسمبلی نے ق لیگ سے ڈیل کر لی ؟ وزیراعظم عمران خان کا ساتھ چھوڑنے پر پارٹی ٹکٹ کی یقین دہانی

اسلام آباد: سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر کا کہنا ہےکہ آنے والے دنوں میں ایسے پی ٹی آئی ایم این ایز کے نام بتاؤں گا جنہوں نے پرویز الٰہی سے ڈیل کی ہےکہ عمران خان کا ساتھ چھوڑیں گے تو (ق) لیگ اگلے الیکشن کیلئے ٹکٹ دے۔جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے کہا کہ ’حکومت کو اندزاہ نہیں، انہیں پتا ہی نہیں کہ ان کے ساتھ کیا ہورہا ہے ، کون کون ان کے ساتھ ہے اور کون نہیں‘۔انہوں نے کہا کہ ’پی ٹی آئی کے بہت سے ممبران قومی اسمبلی اب سندھ ہاؤس میں نہیں وہ کسی اور جگہ پر ہیں،

بابر نے ہمیں کراچی ٹیسٹ جیتنے نہیں دیا: آسٹریلوی کوچ

وہ عمران خان کے خلاف ہیں، میں کوشش کررہا تھا کہ وہ بھی کیمرےپر بات کرلیں لیکن وہ تیار نہیں ہورہے، باقی ممبران کو تحفظ دینے کی کوشش کی جارہی ہے کیونکہ وہ خوفزدہ نظر آرہے تھے‘۔حامد میر کا کہنا تھا کہ ’لگ رہا ہےکہ اس دفعہ جو سندھ ہاؤس، چک شہزاد اور ٹیکسلا میں بیٹھے ہیں انہوں نے پیسے کی بجائے بارگین کی ہے کہ وہ اگلے الیکشن میں (ن) لیگ، پی پی، (ق) لیگ اور جے یو آئی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے‘۔انہوں نے مزید کہا کہ’ آنے والے دنوں میں ایسے پی ٹی آئی ایم این ایز کے نام بتاؤں گا جنہوں نے پرویز الٰہی سے ڈیل کی ہےکہ عمران خان کا ساتھ چھوڑیں گے تو (ق) لیگ اگلے الیکشن کیلئے ٹکٹ دے‘

ق لیگ اور ایم کیو ایم نے وزیراعظم عمران خان کو ہٹانے کا مطالبہ کر دیا ، اگلا وزیراعظم کس کو ہونا چاہئے؟

سوموار اور منگل کے روز جڑواں شہروں میں عام تعطیل کا نوٹیفیکیشن جاری

FOLLOW US