اسلام آباد: حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھ کر 30 ارب کا بوجھ برداشت کرے گی۔ وزارت خزانہ کے مطابق پٹرول کی قیمت 149 روپے 86 پیسے برقرار رہے گی، جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 144 روپے 15 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔
روسی ڈرون کی نیٹو کے رکن ملک کی حدود کی خلاف ورزی، تیسری عالمی جنگ کا خطرہ شدید ہوگیا
مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 125 روپے 56 پیسے، لائٹ ڈیزل کی قیمت 118 روپے 31 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔ وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ قیمتوں کا اطلاق 16 مارچ سے 31 مارچ تک کے لیے ہوگا۔
فیصلہ کن گھڑی سے قبل عمران خان کا ٹرمپ کارڈ معاملات تہس نہس کردے گا، سینئر صحافی نے بڑا دعویٰ کر دیا
اپوزیشن جال میں پھنس گئی، عدم اعتماد تو ناکام ہوگی ہی ان کا 2023 کا الیکشن بھی گیا، وزیراعظم