Wednesday November 27, 2024

وزیراعظم کی ایم کیوایم کی قیادت سے ملاقات، تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی

کراچی:وزیراعظم عمران خان نے ایم کیو ایم کی قیادت سے ملاقات تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ایم کیوایم نے ہمیشہ حکومت کا ساتھ دیا، اپوزیشن جماعتیں ناکام ہوں گی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچے اور ایم کیو ایم کے مرکز بہادر آباد کا دورہ کیا، عمران خان کا بطور وزیراعظم ایم کیو ایم مرکز کا پہلا دورہ ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے ایم کیوایم کی قیادت سے ملاقات کی ، ملاقات میں وفاقی وزراشاہ محمود قریشی ، اسدعمر، علی زیدی موجود تھے جبکہ ایم کیو ایم کی جانب سے خالد مقبول، عامر خان ، امین الحق ، کنور نوید ،وسیم اختر ودیگر شریک تھے۔

مسلم لیگ ق نے اپنی بازی کھیل دی ، وزیراعظم عمران خان کو کس موڑ پر جا کر اپوزیشن کا ساتھ دینے کا اشارہ دیدیا ؟ بڑا دعویٰ

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں خالدمقبول صدیقی نےعمران خان کی خیریت دریافت کرتے ہوئے کہا خان صاحب کیا صورتحال ہے کیا پالیسی ہے ، جس پر عمران خان نے جواب دیا کہ خالد آپ کو سب حالات کا پتہ ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ امین الحق اچھا کام کررہے ہیں، اسدعمر ایم کیوایم اور کراچی کے مسائل پر بات کرتے رہتے ہیں، ہم نے سندھ حکومت سے زیادہ کراچی کو اون کیا اور ایم کیوایم کے مسائل بھی ہمیشہ حل کرنے کی کوشش کی۔ عمران خان نے مزیدکہا کہ کراچی کو گرین لائن پروجیکٹ بھی ہم نے دیا ، مردم شماری پر بھی تحفظات حل کیے ،ایم کیوایم نے ہمیشہ حکومت کا ساتھ دیا، اپوزیشن جماعتیں ناکام ہوں گی۔ خالد مقبول نے عمران خان سے کہا ایم کیوایم کے کئی مسائل بدستور حل طلب ہیں، جس پر وزیراعظم نے تمام مسائل اور تحفظات حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

یوکرین تنازعہ، سعودی اور اماراتی حکام نے امریکی صدر کا فون سننے سے بھی انکار کردیا

فیصل واڈا کی سینیٹ کی خالی نشست پر پولنگ جاری، ایم کیو ایم انتخابی عمل سے باہر ہو گئی

FOLLOW US