Monday January 20, 2025

فیصل واڈا کی سینیٹ کی خالی نشست پر پولنگ جاری، ایم کیو ایم انتخابی عمل سے باہر ہو گئی

کراچی: پی ٹی آئی رہنما فیصل واڈا کی خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر سندھ اسمبلی میں پولنگ ہو رہی ہے۔ سندھ اسمبلی کے اراکین ووٹ ڈال رہے ہیں۔ ووٹوں کی مطلوبہ تعداد پوری نہ ہونے کے باعث ایم کیو ایم پاکستان نے آج ہونے والے سینیٹ الیکشن میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی صدارت میں رابطہ کمیٹی کے ہونے والے اجلاس میں آج کے سینیٹ انتخاب میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

نہ ہاتھ ملاتے ہیں اور نہ خاتون کو دیکھتے ہیں ۔۔ جانیں ان 4 مسلمان کھلاڑیوں کے بارے میں، جنہوں نے اپنے نیک عمل سے سب کی توجہ حاصل کی

یہ بات اہم ہے کہ فیصل واؤڈا کی سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کے لیے سندھ اسمبلی میں پولنگ جاری ہے۔اس نشست پر پیپلز پارٹی کے نثار کھوڑو اور پی ٹی آئی کے آغا ارسلان مدِ مقابل ہیں۔ سندھ اسمبلی میں ارکان کی کل تعداد 168 ہے، پی پی اراکین کی تعداد 99، پی ٹی آئی کے 30، ایم کیو ایم کے 21، جی ڈی اے کے 14، تحریکِ لبیک پاکستان کے 3 اور ایم ایم اے کا 1 رکن ہے۔ سینیٹ کے الیکشن میں کامیابی کے لیے امیدوار کو 85 ووٹوں کی ضرورت ہو گی۔۔

“ہم روس کی معاشی شہ رگ پر حملہ کر رہے ہیں” صدر جوبائیڈن نے سخت ترین پابندیوں کا اعلان کردیا

يہ اپوزيشن کی آخری واردات ہے، پھر 2028 تک کچھ نہیں ہوگا، وزیراعظم کا عدم اعتماد پر ردعمل

FOLLOW US