Monday January 20, 2025

مسلم لیگ ق نے اپنی بازی کھیل دی ، وزیراعظم عمران خان کو کس موڑ پر جا کر اپوزیشن کا ساتھ دینے کا اشارہ دیدیا ؟ بڑا دعویٰ

اسلام آباد: مسلم لیگ ق نے وزیراعظم کو کہا ہے کہ اگر آپ کے 15،20 ارکان ٹوٹ گئے تو ہم بھی اپوزیشن کے ساتھ جانے پر مجبور ہوں گے۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے مسلم لیگ (ق) کے وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے، ملاقات میں سیاسی صورتحال اور آئندہ منظر نامے پر آپشنز پر بات چیت ہوئی اور حکومتی ارکان ٹوٹ جانے کی صورت میں آئندہ سیاسی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یوکرین تنازعہ، سعودی اور اماراتی حکام نے امریکی صدر کا فون سننے سے بھی انکار کردیا

ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ (ق) نے حکومتی ارکان ٹوٹ جانے پر پہلی بار اپوزیشن کے ساتھ جانے کااشارہ دے دیا ہے۔ طارق بشیر چیمہ نے وزیراعظم عمران خان سے کہا کہ اگر آپ کے 15 سے 20 ارکان ٹوٹ گئے تو ہم بھی اپوزیشن کے ساتھ جانے پر مجبور ہوں گے۔ذرائع کے مطابق طارق بشیر چیمہ نے وزیراعظم کو آگاہ کیا کہ اتحاد کے معاملات میں اپ کے ساتھ کھڑے ہیں، لیکن اگر آپ کے ارکان بکھر گئے تو ہم بھی نئی پالیسی بنا سکتے ہیں۔

فیصل واڈا کی سینیٹ کی خالی نشست پر پولنگ جاری، ایم کیو ایم انتخابی عمل سے باہر ہو گئی

نہ ہاتھ ملاتے ہیں اور نہ خاتون کو دیکھتے ہیں ۔۔ جانیں ان 4 مسلمان کھلاڑیوں کے بارے میں، جنہوں نے اپنے نیک عمل سے سب کی توجہ حاصل کی

FOLLOW US