راولپنڈی : پاکستان اور آسٹریلیا کےدرمیان 4 مارچ سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ کی ٹکٹیں چند منٹوں میں فروخت ہوگئیں۔پہلے ٹیسٹ میچ میں ہاوس فل کی امید کی جارہی ہے۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں میچ کے پہلے3 روز کے تمام ٹکٹ فروخت ہو گئے جب کہ چوتھے روز کے بھی چند ٹکٹ باقی رہ گئے ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے آن لائن میچ کے ٹکٹ فروخت کا آغاز کر رکھا ہے۔جنرل انکلوژرزکےٹکٹ کی قیمت100روپے، فرسٹ کلاس ٹکٹ200اورپریمیئم انکلوژرز کی ٹکٹ350روپےمیں ملےگی
جبکہ وی آئی پی انکلوژرز کےٹکٹ کی قیمت500روپےرکھی گئی ہے۔پی سی بی کے مطابق سیریز کی ٹکٹیں بک می کی آفیشل ویب سائٹ پر دستیاب ہیں ، اس کے علاوہ ایم اینڈ پی کوریئر کے آؤٹ لیٹس پر بھی ٹکٹیں دستیاب ہوں گی، تمام ٹکٹ ہولڈرز کے لیے ضروری ہے کہ وہ اسٹیڈیم میں داخلے کے وقت اپنا شناختی کارڈ اور مکمل ویکسینیشن سرٹیفیکٹ اپنے ہمراہ رکھیں۔ پہلے مرحلے میں پچاس فیصد ٹکٹیں فروخت کی جائیں گی، این سی او سی کی جانب سے تماشائیوں کی تعداد میں وضاحت کے بعد باقی ٹکٹیں فروخت کے لیے پیش کی جائیں گی۔
وزیر اعظم نے پٹرول ، ڈیزل 10 روپے، بجلی 5 روپے سستی کرنے کا اعلان کردیا
روس کا جوابی اقدام، جرمنی اور برطانیہ سمیت 36 ممالک کیلئے فضائی حدود بند کردی