Monday January 20, 2025

احساس کیش پروگرام کے تحت مستحق خاندانوں کی مالی امداد ماہانہ 12ہزارروپے سے بڑھا کر کتنی کر دی گئی؟ ایک اور بڑی خوشخبری

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے خوشخبری سنا ئی کہ احساس پروگرام کے تحت غریب خاندانوں کی مالی امداد ماہانہ 12 سے بڑھا کر 14 ہزار روپے کر دی گئی۔وزیراعظم نے مزیدبتایا کہ بینکس اب تک150 ارب روپے کے قرضےدے چکے ہیں، مارچ کے آخرتک ہرگھرانے کے پاس صحت کارڈ ہوگا، جس سے وہ 8 لاکھ روپے تک کا کسی بھی اسپتال سے بالکل مفت علاج کراسکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے اوپر پڑنے والے بوجھ کم کرنے کیلئے میں ہروقت سوچتا رہتا ہوں۔وزیراعظم نے کہا کہ مشکل حالات سے نکل رہےتھے کورونا آگیا،

وزیر اعظم نے پٹرول ، ڈیزل 10 روپے، بجلی 5 روپے سستی کرنے کا اعلان کردیا

اس دوران عالمی سطح پر مہنگائی بڑھ گئی، امریکا میں مہنگائی 40 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، ہم چونکہ تیل،گھی اور دالیں سترفیصد امپورٹ کرتے ہیں اس وجہ سے پاکستان میں مہنگائی ہوئی البتہ پاکستان اُن ممالک میں سے تھا جس نے کورونا کے ساتھ مہنگائی پر بھی قابو کیا، جس کی تصدیق عالمی جریدوں نے اپنی شائع کی جانے والی رپورٹس میں کی۔

روس کا جوابی اقدام، جرمنی اور برطانیہ سمیت 36 ممالک کیلئے فضائی حدود بند کردی

’’روس کو کوئی نہیں روک سکتا، پیوٹن دنیا پر حکومت کریں گے‘‘حیران کن پیشگوئی

FOLLOW US