Friday November 22, 2024

روس کا جوابی اقدام، جرمنی اور برطانیہ سمیت 36 ممالک کیلئے فضائی حدود بند کردی

روس نے جوابی اقدام کرتے ہوئے برطانیہ اور جرمنی سمیت 36 ممالک کیلئے اپنی فضائی حدود استعمال کرنے پر پابندی لگا دی۔ روس نے 24 فروری کو پڑوسی ملک یوکرین پر حملہ کیا تھا جس کے بعد سے اب تک دارالحکومت کیف سمیت کئی شہروں میں جنگ جاری ہے۔ روس کے حملے کے بعد امریکا اور یورپی ممالک نے روس پر مالی پابندیاں عائد کردی ہیں جبکہ متعدد ممالک نے روسی ائیرلائنز کو ملکی فضائی حدود کے استعمال سے روک دیا تھا۔

پیٹرول ، ڈیزل اور بجلی سستی ، نوجوانوں کیلئے انٹرن شپ پروگرامز اور سستے قرضے۔۔وزیراعظم عمران خان نے قوم کو کیا کیا خوشخبریاں سنائی؟ قوم سے خطاب کی مکمل تفصیلات

اب روس نے بھی جوابی اقدام کرتے ہوئے 36 ممالک کی ائیرلائنز پر روس کی فضائی حدود استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔ روس کی جانب سے پابندی کا شکار ہونے والے ممالک میں برطانیہ، جرمنی، اٹلی ، اسپین اور کینیڈا سمیت دیگر شامل ہیں۔ خیال رہے کہ یوکرین پر حملے کے بعد یورپی یونین نے روسی ائیرلائنز پر فضائی حدود استعمال کرنے پر پابندی لگائی تھی۔

’’روس کو کوئی نہیں روک سکتا، پیوٹن دنیا پر حکومت کریں گے‘‘حیران کن پیشگوئی

وزیر اعظم نے پٹرول ، ڈیزل 10 روپے، بجلی 5 روپے سستی کرنے کا اعلان کردیا

FOLLOW US