Saturday November 23, 2024

وزیر اعظم نے پٹرول ، ڈیزل 10 روپے، بجلی 5 روپے سستی کرنے کا اعلان کردیا

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔ قوم سے خطاب میں وزیر اعظم عمران خان نے عوام کو ریلیف دینے کیلئے پٹرول اور بجلی کی قیمتیں کم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگلے بجٹ تک ان دونوں چیزوں کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کریں گے کیونکہ یہ مہنگی ہوتی ہیں تو عام آدمی سب سے زیادہ متاثر ہوتا ہے۔

چین اور روس کا دورہ کیوں کیا؟ وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب میں بڑی وجہ بتا دی

انہوں نے اعلان کیا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمت 10، 10 روپے کم کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ بجلی پانچ روپے فی یونٹ سستی کریں گے جس سے بجلی کے بل 20 سے 50 فیصد کم ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک سے پٹرولیم مصنوعات درآمد کرنا پڑتی ہیں جس سے مہنگی بجلی ہوتی ہے اور بوجھ عام آدمی پر پڑتا ہے۔ بیرون ملک چیزیں مہنگی ہوتی ہیں تو پاکستان میں بھی مہنگائی آجاتی ہے لیکن ہم پاکستان میں 10 ڈیم بنا رہے ہیں جو اگلے پانچ سے دس سالوں میں مکمل ہوجائیں گے۔ اس کے بعد ہمیں بیرون ملک ہونے والی مہنگائی کا کوئی فرق نہیں پڑے گا کیونکہ ہماری بجلی پانی سے بن رہی ہوگی۔

آپ یقیناً چیمپئن ہیں، شاہد آفریدی شاہین کو داد دیے بنا نہ رہ سکے

شاہین کی جیت میری جیت، شکست کے باوجود رضوان کے حوصلے بلند

FOLLOW US