Saturday April 27, 2024

شاہین کی جیت میری جیت، شکست کے باوجود رضوان کے حوصلے بلند

پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے فائنل میں شکست کے باوجود ملتان سلطانز کی ٹیم کے کپتان محمد رضوان کے حوصلے بلند دکھائی دیے۔ گزشتہ روز لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کی ٹیموں کے درمیان فائنل کھیلا گیا جس میں قلندرز نے آل راؤنڈر کارکردگی کے بعد 42 رنز سے فتح حاصل کی اور پہلی بار چیمپئن بنا۔ لاہور قلندرز کی کامیابی پر جہاں ساتھی کرکٹرز نے مبارکبادیں پیش کیں وہیں مخالف ٹیم کے کپتان اور شاہین آفریدی کے بہترین دوست محمد رضوان نے بھی سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا۔

’اوہ! رانا صاحب ہن تے آجاؤ‘، فائنل میں شائقین کو قلندرز کے فواد رانا کی یاد ستانے لگی

انہوں نے شاہین اور اپنی ٹیم کی تصاویر شیئر کیں اور معروف شعر کا پہلا مصرعہ لکھا: ‘گرتے ہیں شہسوار ہی میدانِ جنگ میں’، ساتھ ہی انہوں نے اپنی ٹیم کا حوصلہ بلند کرتے ہوئے کہا کہ ملتان سلطانز ٹورنامنٹ میں چیمپئنز کی طرح کھیلا اور چیمپئن شکست کے باوجود اُٹھ کھڑے ہوتے ہیں۔ انہوں نے تمام مداحوں کی محبت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کوچز، اسٹاف اور کھلاڑیوں کی محنت کو بھی سراہا۔ رضوان نے آخر میں شاہین آفریدی کو مینشن کرتے ہوئے لکھا کہ ‘شاہین کی جیت میری جیت ہے، میں لاہور قلندرز کے لیے دل سے خوش ہوں’۔ واضح رہے کہ لاہور قلندرز وہ واحد ٹیم ہے جس نے ٹورنامنٹ میں ملتا ن سلطانز کو دو مرتبہ شکست دی، قلندرز کے علاوہ سلطانز کو کوئی دوسری ٹیم ہرا نہیں سکی۔

لاہور قلندرز پہلی بار پی ایس ایل کا چیمپئن بن گیا

FOLLOW US