Saturday November 23, 2024

جیالوں کا جوش عروج پر ، پیپلزپارٹی کا لانگ مارچ بدین پہنچ گیا

بدین: پیپلزپارٹی کے تحت مہنگائی، بیروزگاری ،معاشی بدحالی، ناکام خارجہ پالیسی کے خلاف اورملک میں حقیقی جمہوریت کی بحالی کے لیے عوامی لانگ مارچ پہلے مرحلے میں ماتلی بدین پہنچ گیا ہے جہاں رات قیام کے بعد مارچ کے شرکاء سوموار(28 فروری)کی صبح اگلی منزل حیدرآباد،ہالا قاضی احمد مورو کے لئے روانہ ہونگے۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی کا لانگ مارچ ملک کے 23 اضلاع اور 37 شہروں سے ہوتا ہوا 1600 کلومیٹر کا طویل سفر طے کرکے کراچی سے براستہ حیدرآباد، سکھر، رحیم یار خان، بہاولپور، ملتان، لاہور گوجرانوالہ سے ہوتا ہوا 8 مارچ کو راولپنڈی سے اسلام آباد پہنچے گا۔

شاہین کی جیت میری جیت، شکست کے باوجود رضوان کے حوصلے بلند

کراچی سے شروع ہونے والا عوامی مارچ سندھ کے تاریخی شہر ٹھٹھہ سے سجاول بدین ماتلی پہنچا جہاں عوام کے جم غفیر سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خطاب کیا۔ لانگ مارچ کے روٹ کو پاکستان پیپلز پارٹی کے جھنڈوں، استقبالی بینرز اور پوسٹرز سے سجایا گیا تھا،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیرِ قیادت میں قافلے پر جگہ جگہ گل پاشی کی گئی، جیالوں نے پارٹی ترانوں پر رقص کیا، جیئے بھٹو اور زندہ ہے بی بی زندہ ہے کے نعرے لگائے۔ پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو، وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ، حاجی علی حسن زرداری، صادق میمن، ایاز شاہ شیرازی، سسئی پلیجو ،عاجز دھامرہ اور دیگر رہنما بھی ان کے ہمراہ تھے۔ مارچ کے شرکاء پہلے پڑاو میں رات بھر قیام کے بعد دوسرے روز 28 فروری کو حیدرآباد، ہالا، نواب شاہ سے مورو پہنچیں گے۔

محمد رضوان کے 65 لاکھ روپے سے بھی زیادہ انعام جیتنے والا کھلاڑی

لاہور قلندرز پہلی بار پی ایس ایل کا چیمپئن بن گیا

FOLLOW US