Friday November 22, 2024

سبحان اللہ ،19کروڑ سال پرانے پتھر پرلکھی ’بسم اللہ ‘دریافت

اسلام آباد : ترکی میں کان کی کھدائی کے دوران پتھر کے ٹکڑے پر قدرتی طور پر بسم اللہ لکھا ہوا ہے جو کہ کروڑوں سال قدیم ہے۔ تفصیلات کے مطابق استنبول تُرک صوبے انطالیہ میں سنگِ مرمر کی کان میں کھدائی کے دوران پتھر کے ایک ٹکڑے پر ’بسم اللہ‘ جیسی عبارت دریافت ہوئی ہے جس نے ساری دنیا کو حیرت زدہ کردیا ہے۔ خبر رساں ایجنسی ’انادولو‘ کے مطابق، ماربل کا یہ ٹکڑا 19 کروڑ 50 سال قدیم ہے جس پر نشانات ایسی قدرتی ترتیب اختیار کر گئے ہیں کہ

بابر گھبراتا ہے نہ مایوس ہوتا ہے، والد اعظم صدیق حمایت میں سامنے آ گئے

جیسے کسی نے اس پر ’بسم اللہ‘ لکھ دیا ہو۔ نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور نیوز کے مطابق سنگِ مرمر کا یہ ٹکڑا چند روز پہلے تاسکیگی قصبے کے قریب سنگِ مرمر کی کان میں کھدائی کرتے دوران مزدوروں نے پہلی بار دریافت کیا تھا جس میں انہیں واضح طور پر ’بسم اللہ‘ کی عبارت دکھائی دی۔ پتھر کا یہ ٹکڑا فوری طور پر سلیمان دیمیرل یونیورسٹی بھجوا دیا گیا تاکہ اس کا مزید معائنہ کیا جاسکے۔ یونیورسٹی کے ماہرین نے بھی تصدیق کی کہ سنگِ مرمر کے اس ٹکڑے میں کسی قسم کی جعلسازی

تحریک انصاف کا فردوس عاشق اعوان سے جان چھڑوانے کا فیصلہ سابق معاون خصوصی کو پی ٹی آئی کیلئے خطرناک قرار دے دیا

نہیں بلکہ اس پر دکھائی دینے والی ’بسم اللہ‘ کی عبارت مکمل قدرتی طور پر نمودار ہوئی ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ماربل کا یہ ٹکڑا آج سے 15 کروڑ 90 لاکھ سال پہلے وجود میں آیا تھا اور ’بسم اللہ‘ جیسا نقش بھی اسی دوران پتھر میں بن گیا تھا۔ ماہرین کا یہ بھی کہنا تھا کہ جب یہ پتھر اور اس سے ملحقہ چٹانیں وجود میں آرہی تھیں تو انطالیہ کا یہ علاقہ سمندر کی تہہ میں تھا، جبکہ وہ ڈائنوسار کا زمانہ تھا۔

ہائیکورٹ نے فیصل واؤڈا کی تاحیات نااہلی کیخلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کردی

FOLLOW US