پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے دوسرے مرحلے میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے دلچسپ مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو ایک رنز سے شکست دےکر ٹرافی کی دوڑ سے باہر کردیا۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر اسلام آباد کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ 20 اوورز میں7 وکٹوں پر 191رنز بنائے،کپتان شاداب خان34 رنز بناکر نمایاں رہے۔
سیاسی جوڑ توڑ، کئی رہنماؤں کی وفاداریاں تبدیل ہو گئیں پی ٹی آئی کے سابق ٹکٹ ہولڈر ن لیگ میں شامل
پٹرول کی قیمت 200 سے 225 روپے فی لیٹر تک پہنچ جانے کا خدشہ
اسلام آباد یونائیٹڈ کا آغاز اتنا اچھا نہ تھا، اوپنر رحمان اللہ 12 رنز کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئے جبکہ نئے آنے والے بیٹر محمد اخلاق صرف 2 رنز بناکر پویلین لوٹے۔ اسلام آباد کو تیسرا نقصان ایلیکس ہیلز کی صورت میں اٹھانا پڑا، وہ 25 رنز بناکر آؤٹ ہوئے،اس کے علاوہ لیام ڈوسن 15، اعظم خان 22 ، آصف علی 28 رنز بناسکے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے کپتان شاداب خان 26 گیندوں پر 34 رنز بناکر سب سے کامیاب بیٹر رہے۔ تاہم اختتامی اوورز میں فہیم اشرف کے 10 گیندوں پر 29 رنز نے ٹیم کا اسکور مقررہ 20 اوورز میں 191 رنز تک پہنچایا۔ کراچی کنگز کی جانب سے عماد وسیم نے 2 جبکہ، میر حمزہ، کرس جارڈن، عمید آصف نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
جنوبی افریقہ کے کھلاڑی نے پی ایس ایل کو دنیا کی بہترین لیگ قرار دے دیا
کراچی کنگز کی جانب سے عماد وسیم نے55 رنز کی بہترین اننگز کھیلی لیکن ٹیم کو فتح نہ دلواسکے اور آخری اوور میں آؤٹ ہوگئے، ان کے ساتھ موجود قاسم اکرم بھی 56 رنز کی ناقابل شکست اننگز کے باوجود ٹیم کو فتح دلوانے میں ناکام رہے۔ ان کے علاوہ شرجیل خان 44 رنزبناکر نمایاں رہے جب کہ کنگز کا کوئی اور بلے باز خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا۔ اسلام آبادیونائیٹڈکی جانب سے وقاص مقصود نے 3 وکٹیں حاصل کیں، جب کہ آصف علی نے 2 ، لیام ڈاؤسن اور ذیشان ضمیر نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی۔ پوائنٹس ٹیبل کی بات کی جائے تو ملتان سلطانز 7 میچز میں 12 پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ہے جبکہ لاہور قلندرز10 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور اسلام آباد یونائیٹڈ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔ واضح رہے کہ کراچی کنگز ابھی تک ایونٹ میں ایک بھی کامیابی حاصل نہیں کرسکی ہے اور اب اس کی ناک آؤٹ مرحلے تک پہنچنے کی امیدیں دم توڑ گئی ہیں۔