Saturday November 23, 2024

بینک اکاؤنٹ یاد رکھنے کی ضرور ت نہیں، موبائل فون نمبر پر رقم منگوائیں، سٹیٹ بینک نے سہولت متعارف کروادی

کراچی : سٹیٹ بینک نے بینک صارفین کے لیے نئی سہولت متعارف کروائی ہے۔ اس سہولت کے تحت آپ کو کسی دوسرے فرد کا اکاؤنٹ نمبر یاد رکھنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔اب رقم بھیجنے اور منگوانے کے لیے صارف کا موبائل نمبر ہی کافی ہوگا۔سٹیٹ بینک نے ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام ’’راست‘‘ میں نئی سہولت متعارف کرادی۔ اپنے موبائل فون نمبر کو بینک اکاؤنٹ کے ساتھ لنک کرکے رقم بھیجیں اور منگوائیں، موبائل نمبر آپ کی شناخت ہوگا۔

داماد بھی سُسر کی طرح ہیں ۔۔ شاہین شاہ آفریدی اپنے والد کے پیر خود دباتے ہیں، اور مالش بھی کرتے ہیں

ایک فرد سے دوسرے فرد کو رقم کی منتقلی صرف بیس سیکنڈ میں ہو سکے گی۔ کوئی چارجز بھی نہیں دینے ہوں گے اس سہولت کی فراہمی کیلئے بینکوں کو ہدایات جاری کر دی گئیں۔صارفین موبائل ایپ، انٹرنیٹ بینکنگ یا بینک برانچ جا کر اپنے رجسٹرڈ موبائل نمبر کو ’’راست‘‘ آئی ڈی بنا سکیں گے اور اسے اپنے آئی بی اے این سے منسلک کر سکیں گے۔ بینک صارف کو ایک وقت میں دو لاکھ روپے تک رقم منتقل کرنے کی سہولت دے سکتے ہیں۔

اسلام آباد کا نام تبدیل کرنے کا مطالبہ، وفاقی دارالحکومت کا نیا نام تجویز کر دیا گیا

سرفرازاحمد پر گرلز کالج کی زمین پر قبضہ کرنے کاالزام لگ گیا

ایرن ہالینڈ کراچی کی شکرگزار، بارش پر دلچسپ تبصرہ بھی کردیا

FOLLOW US